مقبوضہ جموں وکشمیر،بھارتی انتظامیہ نے جماعت اسلامی کے 58سکول اپنی تحویل میں لے لیے
سوپور سے مزید تین افراد گرفتار،حریت کانفرنس کی طرف سے بھارتی جبر واستبداد کی مذمت
ہفتہ 18 اپریل 2026 17:53
(جاری ہے)
تنظیم کے امیر ڈاکٹر حمید فیاض اور ترجمان ایڈووکیٹ زاہد سمیت اسکے کئی رہنما گزشتہ کئی برس سے جیلوں میں بند ہیں۔
بھارتی پولیس نے ضلع بارہمولہ کے علاقے سوپور میں مزید تین افراد گرفتار کر لیے ہیں جس سے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران گرفتار کیے گئے افراد کی تعداد بڑھ کو 16ہو گئی ہے۔ ان لوگوں کو رواں ہفتے کے شروع میں گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول سوپور میں ایک طالبہ کی بے حرمتی کے خلاف مظاہروں کی پاداش میں گرفتار کیا گیا۔ کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارتی فورسز کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں ،کشمیری نوجوانوں کی غیر قانونی گرفتاری اور بھارتی انتظامیہ کی طرف سے جماعت اسلامی کے سکولوں کو تحویل میں لینے کی شدید مذمت کی ہے۔ حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارت مقبوضہ علاقے میں اختلاف رائے کو دبانے کے لیے سیاسی کارکنوں کے ساتھ ساتھ سول سوسائٹی اور انسانی حقوق کے محافظوں کو بھی گرفتار کر کے سلاخوں کے پیچھے ڈال رہا ہے۔انہوں نے معروف مزاحمتی رہنما ایس حمید وانی شہید کو انکے یوم شہادت پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا جنہیں بھارتی فوجیوں نے 1998 میں آج ہی کے دن سری نگر میں شہید کیا تھا۔ بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادار ے ’’این آئی اے‘‘ نے غیر قانونی طور پر نظر بند کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما شبیر احمد شاہ کیخلاف 1996کے ایک اور پرانے جھوٹے مقدمے میں کارروائی شروع کردی ہے ۔ انہیں مقدمے کے سلسلے میں جمعہ کی شام دلی کے پٹیالہ ہائوس کورٹ میں پیش کیاگیا جس نے انکا تین روز کا ٹرانزٹ ریمانڈ دیا ۔ انہیںپیرکے روز جموں کی ایک عدالت میں پیش کیا جائے گا۔بھارتی سپریم کورٹ نے شبیر احمد شاہ کو 12مارچ کو ایک جھوٹے مقدمے میں ضمانت دی تھی تاہم انہیں رہا کرنے کے بجائے ایک اور مقدمے میں ملوث کیا گیا۔مزید کشمیر کی خبریں
-
چیئرپرسن بینظیرانکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد کا بی آئی ایس پی تحصیل آفس پٹہکہ نصیرآباد کا دورہ
-
تامل ناڈوJ فیکٹری میںزور داردھماکہ ،23 مزدورہلاک
-
HBL PSL کے 11ویں ایڈیشن میں آزاد جموں و کشمیر کی کرکٹ ٹیم کو بھی شامل کیا جائے،شرافت علی خلجی
-
بھارت میں انسانی حقوق کے علمبرداروں کو بڑھتے ہوئے خطرات اور قانونی دباؤ کا سامنا ہے، عالمی جریدے نے بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بے نقاب کردیا
-
ایس سی او پاکستان میں 5G ٹیکنالوجی متعارف کرانے والا پہلا ادارہ بن گیا
-
کینیڈا: بھارتی نژاد خاتون نینسی گریوال کو چھرا گھونپ کر قتل کردیا گیا
-
بدنام زمانہ منشیات فروش عبدالقیوم عرف پھسو ساکن بھروٹ گالہ تحصیل کھوئیرٹہ کو گرفتار کر لیاگیا
-
کھوئی رٹہ میں انتظامیہ سو گئی ، سلنڈر کی قیمت3800سی3900کر دی گئی
-
وزیر اعظم کے مشیر رانا ثناءاللہ،وفاقی وزرا انجینئر امیر مقام اور ڈاکٹر طارق فضل کی صدر اے جے کے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری مرحوم کے گھر آمد، اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا
-
وادی کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے
-
چناری،ضلع جہلم ویلی میں برف باری کا دس سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
محترمہ فریال تالپور کی صاحبزادی عائشہ تالپور کی شادی کی تقریبات خوش اسلوبی سے جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.