Live Updates

حکمران غلام ہیں ان میں ایران سے سستا تیل لینے کی ہمت نہیں، علامہ راشد محمود سومرو

منگل 21 اپریل 2026 22:53

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2026ء) جمعیت علمائے اسلام سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو نے کہا ہے کہ حکمران غلام ہیں ان میں ایران سے سستا تیل لینے کی ہمت نہیں، ملک میں برسر اقتدار حکمران حقیقی عوامی نمائندے نہیں بلکہ جعلی ہیں اور فارم 47 کے ذریعے اسمبلیوں میں پہنچے ہیں، موجودہ حکمران عوامی مینڈیٹ کے بجائے غیر شفاف طریقوں سے اقتدار میں آئے ہیںجعلی حکمرانوں کو گھر بھیج کر تبدیلی لائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ جیکب آباد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر جے یو آئی ضلع جیکب آباد کے امیر ڈاکٹر اے جی انصاری ان کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے ملک کوآئی ایم ایف کا غلام بنا دیا ہے اور اب وہ نہ تو خودمختار خارجہ پالیسی بنانے کے قابل رہے ہیں اور نہ ہی داخلی معاملات میں آزادانہ فیصلے کر سکتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان کا جھنڈا لگا کر 10جہاز واشنگٹن تک جا سکتے ہیں تو وہی جہاز پاکستان کیوں نہیں آ سکتے، ایران سے پیٹرول لیکر عوام کو سستے داموں پیٹرول کیوں فراہم نہیں کیا جارہا علامہ راشد محمود سومرو نے کہا کہ سندھ میں سیاسی مخالفین کے خلاف انتقامی کارروائیاں جاری ہیں انہوں نے کہا کہ غلام مرتضیٰ جتوئی جیسی باوقار شخصیت کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کرنا قابل مذمت ہے اور جمعیت علمائے اسلام اس عمل کی بھرپور مذمت کرتی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں لاقانونیت قائم ہے، امن و امان کی صورتحال انتہائی خراب ہے، اسپتالوں میں علاج اور تعلیمی اداروں میں تعلیم نہیں،جے یو آئی سندھ کے عوام کے حقوق کا ہر صورت تحفظ کرے گی، انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام کو نااہل حکمرانوں نے نجات دلاکر تبدیلی لائیں گے اور عوام کے دکھوں کا مداوا کریں گے۔

Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات