گورنر خیبرپختونخوا کی زیرصدارت اجلاس، تمباکو کے کاشتکار، ڈیلرز،پاکستان ٹوبیکو بورڈ، ایف بی آر حکام کی شرکت
بدھ 22 اپریل 2026 22:54
(جاری ہے)
اجلاس میں تمباکو کے کاشتکاروں اورڈیلرزنے تمباکو کی فصل کو نارکاٹیکس کی کیٹگری سے نکالنے کابھی مطالبہ کیا۔
اجلاس میں چیئرمین پاکستان ٹوبیکوبورڈ نے نرخوں کاتعین اور ملٹی نیشنل کمپنیوں کی جانب سے معاہدوں کی منسوخی سے متعلق قانونی معاملات پر آگاہی دی۔اجلاس سے چیئر مین ٹوبیکوبورڈ نے کہا کہ ملٹی نیشنل کمپنیاں اپنی ضرورت کے مطابق اورتمباکو کاشتکاروں اورڈیلرز سے معاہدہ طے کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ قانون کے مطابق تمباکو کے کاشتکاروں کو مطلوبہ نرخوں کے مطابق اور معاوضوں کی ادائیگی یقینی بنائیں گے۔اجلاس میں ایف بی آر کی جانب سے ٹیکسز کے نفاذ پر تمباکو کاشتکاروں اور ڈیلرز کو رجسٹرڈہونے سے متعلق فوائد سے آگاہ کیا گیا ۔ اجلاس میں ایف بی آ ر حکام کا کہنا ہے کہ رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ ٹوبیکو ڈیلرز کیلئے ٹیکس وصولی کا ایک طے شدہ قانونی طریقہ کار ہے، ایف بی آر کی پوری کوشش ہے کو فانونی طریقہ کار کے مطابق تمباکو کاشتکار اور ڈیلرز کو سہولیت فراہم کی جائیں۔گورنرخیبرپختونخوا نے تمباکو کے کاشتکاروں اورڈیلرز کو اپنے تمام مسائل اور تحفظات آئندہ اجلاس میں تحریری طور پر لانے کی ہدایت کی۔اجلاس سے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ صوبے میں تمباکو کے کاشتکاروں اورڈیلرز کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں، آج کا مشترکہ اجلاس کا مقصد تمباکو کاشتکاروں اور متعلقہ محکموں کی حکومتی اورقانونی آرا اورتجاویز سامنے لاناتھا۔انہوں نے کہا کہ صوبہ میں تمباکو کی فصل اور تمباکو کاشتکاروں اور ڈیلرز کے مفادات کا تحفظ یقینی بنائیں گے۔مزید قومی خبریں
-
وزیراعلیٰ بلوچستان کا سینئر صحافی عبدالستار کاکڑ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
-
وزی اعلیٰ بلوچستان سے ورلڈ فوڈ پروگرام پاکستان کی کنٹری ڈائریکٹر انیتا ہرش کی ملاقات
-
درگاہ لعل شہباز قلندر کے منیجر اوقاف عہدے سے ہٹا دیے گئے
-
شرجیل میمن کی کراچی پریس کلب آمد ، صحافیوں کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی
-
ایس ایچ او کے فارم ہاؤس اور پٹرول پمپ پر چھاپہ، ایرانی ڈیزل برآمد
-
سندھ میں ریبیز سے 35 اموات، محکمہ صحت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان
-
نالے کی صفائی کے دوران دم گھٹنے سے خاکروب جاں بحق
-
پنجاب میں 40 پرائمری سٹروک سینٹرز مکمل فعال، 336مریضوں کی جانیں بچائی گئیں‘ عظمیٰ بخاری
-
سرگودھا کے ٹریفک حادثات میں دو بھائی اور لوڈر رکشہ ڈرائیور جاں بحق
-
ہڈیارہ میں 23 سالہ لڑکی نے زہریلی کھا کر خودکشی کرلی
-
ایف آئی اے ایبٹ آباد نے کینیڈا کا ورک ویزا دلانے کے نام پر لاکھوں روپے ہضم کرنے والے ایجنٹ کو گرفتار کر لیا
-
میانوالی کے علاقہ چکڑالہ میں نماز کیلئے مسجد میں جاتے ہوئے ایک بزرگ کو نامعلوم افراد نے قتل کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.