صدرمملکت آصف علی زرداری پانچ روزہ دورے پر چین روانہ

گورنر پنجاب نے لاہور ائیر پورٹ پرصدر مملکت کو الوداع کیا

ہفتہ 25 اپریل 2026 21:11

صدرمملکت آصف علی زرداری پانچ روزہ دورے پر چین روانہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2026ء) صدر مملکت آصف علی زرداری پانچ روزہ دورہ پر چین روانہ ہو گئے۔لاہور ایئر پورٹ پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے صدر مملکت آصف علی زرداری کو الوداع کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق صدر آصف علی زرداری یہ دورہ چینی حکومت کی دعوت پر کر رہے ہیں، دورے کے دوران وہ 25سے 27اپریل تک صوبہ ہنان کے شہر چانگ شا جبکہ 28اپریل سے یکم مئی تک صوبہ ہینان کے شہر سانیا کا دورہ کریں گے۔دورہ چین میں صدر آصف علی زرداری اپنے چینی ہم منصب اور اعلی شخصیات سے ملاقات کریں گے۔دوسری جانب ملاقاتوں کے دوران علاقائی، تجارتی روابط اور سکیورٹی تعاون سمیت اہم دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔