میر زید حسین جکھرانی کا سوئم ادا کیاگیا، سیکڑوں افراد کی شرکت، سیاسی و سماجی شخصیات کی تعزیت جاری

منگل 28 اپریل 2026 23:11

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2026ء) میر زید حسین جکھرانی کا سوئم ادا کیاگیا، سیکڑوں افراد کی شرکت، سیاسی و سماجی شخصیات کی تعزیت جاری۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی میر اعجاز حسین جکھرانی کے نوجوان صاحبزادے میر زید حسین جکھرانی کا سوئم جیکب آباد میں ادا کیا گیا جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی، اس موقع پر قرآن خوانی کی گئی اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں جبکہ بعد ازاں شرکاء میں خیرات کا کھانا بھی تقسیم کیا گیا، دریں اثناء میر زید حسین جکھرانی کے انتقال پر مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے جکھرانی ہاؤس پہنچ کر میر اعجاز حسین جکھرانی سے تعزیت کا اظہار کیا اور گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، تعزیت کرنے والوں میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان، سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف، چوہدری یاسین، ایم این اے رفیق احمد جمالی سمیت دیگر شامل تھے ، تعزیت کرنے والی شخصیات نے مرحوم کے لیے مغفرت اور درجات کی بلندی جبکہ لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔