ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کاکے الیکٹرک کے ریجنل ہیڈ آفس ک ا دورہ

بدھ 29 اپریل 2026 14:03

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2026ء) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)پاکستان کے مرکزی رہنما زاہد منصوری کی قیادت میں ایک وفد نے کے الیکٹرک کے ریجنل ہیڈ آفس کا دورہ کیا اور شہر میں جاری طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف شدید تحفظات کا اظہار کیا۔وفد میں برنس روڈ ٹائون کے انچارج عرفان اللہ خان، جبکہ ٹائون ممبران افضال قریشی اور عمران چشتی بھی شامل تھے۔

وفد نے ریجنل ہیڈ فیصل خان اور آئی بی سی جی ایم صدر عبدالقدوس سے ملاقات کی، جس میں جامعہ کلاتھ، اکبر روڈ، سٹی ریلوے کالونی اور دیگر علاقوں میں جاری بدترین لوڈشیڈنگ کے مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔وفد نے موقف اختیار کیا کہ گھنٹوں طویل بجلی بندش کے باعث شہری شدید اذیت کا شکار ہیں، کاروباری سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں جبکہ گھریلو صارفین کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کے الیکٹرک حکام نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ لوڈشیڈنگ کے دورانیے کو کم کرنے، غیر اعلانیہ بندشوں کے خاتمے اور زائد بلنگ کی شکایات کے ازالے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔زاہد منصوری اور عرفان اللہ خان نے یقین دہانی پر حکام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے اداروں اور عوامی نمائندوں کے درمیان موثر رابطہ ناگزیر ہے۔