پی ایس ایل 11،پہلے ایلیمینیٹر میچ میں حیدرآباد کنگزمین نے ملتان سلطانز کو8 وکٹوں سے پچھاڑ دیا

ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اووروں میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنزبنائے حیدرآباد کنگزمین نے 15.2 اووروں میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 162 رنز بناکر میچ جیت لیا

بدھ 29 اپریل 2026 23:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2026ء) پاکستان سپر لیگ 11 کے پہلے ایلیمینیٹر میچ میں حیدرآباد کنگزمین نے یکطرفہ مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کو8 وکٹوں سے شکست دیدی، فاتح ٹیم کے معاذ صداقت نے 33گیندوں پر 4چھکوں اور 4چوکوں کی مدد سے 68رنز بنائے اور ناٹ آئوٹ رہے ، دوسرا ایلیمینیٹرمیچ یکم مئی کو اسلام آباد یونائیٹڈ اور حیدر آباد کنگز مین کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا ۔

پاکستان سپر لیگ سیزن 11کا پہلا ایلیمنیٹر ملتان سلطانز اور حیدرآباد کنگزمین کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا گیا ،حیدرآباد کنگزمین کے کپتان ایشٹن ٹرنر نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ۔ ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اووروں میں 9وکٹوں کے نقصان پر 159رنزکا ہندسہ جوڑا۔

(جاری ہے)

محمد نواز 18، صاحب زادہ فرحان 15، سٹیون سمتھ13، ایشٹن ٹرنر9، پیٹر سڈل9، جوش فلپ6، محمد عمران 2اور عرفات منہاس ایک سکور بنا کر آئوٹ ہوئے ۔

شان مسعود 69اور فیصل اکرم 4رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے ۔ حیدرآباد کنگزمین کی جانب سے محمد علی ، عاکف جاوید اور حنین شاہ نے 2،2صائم ایوب اور گلین میکسویل نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا ۔ 160رنز کے ہدف کے حصول کے لیے بعد میں بیٹنگ کرتے ہوئے حیدرآباد کنگزمین نے 15.2اووروں میں 2وکٹوں کے نقصان پر 162رنز بناکر میچ جیت لیا ۔عثمان خان 64، کپتان مارنس لیبوشگن11رنز بناکر آئوٹ ہوئے ۔معاذ صداقت33گیندوں پر 4چھکوں اور 4چوکوں کی مدد سے 68اور صائم ایوب 15رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے ۔ملتان سلطانز کی جانب سے محمد اسماعیل اورسٹیون سمتھ نے ایک ،ایک کھلاڑی کو میدان بدر کیا۔ حیدرآباد کنگزکے معاذصداقت کو پلیئرآف دی میچ قراددے دیاگیا۔