مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کی ملاقات ، آزاد کشمیر میں انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا، ڈاکٹرطارق فضل چوہدری

جمعرات 30 اپریل 2026 21:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2026ء) ‏وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی چوہدری احسن اقبال ، مشیر وزیراعظم برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثناء اللّٰہ، مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق اور سابق سپیکر قانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادر کے درمیان ملاقات ہوئی۔

(جاری ہے)

وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل نےایکس پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ اجلاس کے شرکا کے درمیان آزاد کشمیر میں ہونے والے انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا۔