پہلگام واقعہ ، فالس فلیگ آپریشنزکی واضح مثال

جمعہ 1 مئی 2026 12:38

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2026ء) غیرقانونی طورپر تسلط کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں پہلگام فالس فلیگ آپریشن ایک ایسے وقت میں رونما ہوا جب بھارتی ریاست بہار میں انتخابات قریب آ رہے تھے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت نے پہلگام واقعے کو آپریشن سندور کا جواز بنا کر پیش کیااور ایک وسیع تر حکومتی بیانیے کے تحت داخلی مسائل کو خارجی خطرات سے جوڑنے کی کوشش کی گئی ۔

اس سلسلے میں گودی میڈیا کے کردار پر بھی سخت تنقید کی گئی ۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ بھارتی چینلز بغیر کسی ٹھوس شواہد کے حکومتی ردعمل کو بھڑکانے کیلئے پاکستان پر الزام لگایا اور جنگی جنون کو ہوا دی ۔مبصرین کے مطابق واقعے سے متعلق معلومات میں تضادات اور شواہد کی کمی جیسے عوامل اس بیانیے پر مزید سوالات کھڑے کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان نے ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے واقعے کی غیر جانبدار، شفاف اور قابل اعتماد تحقیقات کی پیشکش کی۔

تاہم بھارت نے پاکستان کی اس پیشکش کو قبول کرنے سے انکارکردیا۔ پہلگام واقعے کے فورا بعد، مقبوضہ جموں و کشمیر میںنہتے کشمیریوں پر جاری ظلم و تشدد میں تیزی سے اضافہ دیکھا گیا ۔ بارہمولہ کے علاقے اوڑی میں دو شہریوں کو شہید اورسرینگر کے لال چوک میں لاک ڈائون نافذکیاگیا۔ بھارتی میڈیا نے واقعے میں ملوث چار مشتبہ افراد کی تصاویر جاری کی اور مودی حکومت کی طرف سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی جیسے یکطرفہ اقدامات نے صورتحال کو مزید پیچیدہ بنادیا۔

اس کے برعکس، پاکستان سفارتی نقطہ نظر اپنایا اور واقعے کی شفاف تحقیقات کی پیش کش کی ، صرف بھارتی فوجی مشیر کو غیر پسندیدہ شخصیت قرار دیا اور سینیٹ نے ایک متفقہ قرارداد کے ذریعے بھارتی جارحیت کی مذمت کی ۔ آپریشنل محاذ پر کشیدگی مزید شدت اختیار کر گئی۔ بھارتیفضائیہ کی بمباری ، سرحد کی بندش اور کنٹرول لائن کے ساتھ جھڑپوں نے صورتحال کو مزید خراب کردیا ۔

سرحد پار سے دراندازی کے ساتھ ساتھ بھارت نے پانی کو پاکستان کے خلاف ایک ہتھیار کے طورپر استعمال کیا۔اس کے برعکس، پاکستان نے اپنی دفاعی تیاریوں کو مزید مضبوط بنا یا ۔پاک فضائیہ نے مشق ضربِ حیدری کا آغاز کیا اورجدید طیاروں اور فضائی دفاعی نظام کے ذریعے اپنی صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ کیا۔ موثر سرحدی انتظام اور انٹیلی جنس کوآرڈینیشن کے ذریعے دراندازی کی کوششوں کو ناکام بنایا اور قومی یکجہتی اورمسلح افواج کی پیشہ وارانہ تیاری نے بھارت کے مذموم عزائم کوخاک میں ملانے میں فیصلہ کن کردار ادا کیا۔