وزیراعظم یوتھ پروگرام اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے درمیان نوجوانوں کو کھیلوں کے ذریعے بااختیار بنانے کیلئے لیٹر آف انٹینٹ پر دستخط
جمعہ 1 مئی 2026 13:34
(جاری ہے)
اس شراکت داری کا ایک اہم پہلو خواتین کی کھیلوں میں شمولیت اور قیادت کو فروغ دینا بھی ہے، جس کے لیے ایسے جامع پروگرام اور آگاہی اقدامات ترتیب دیے جائیں گے جو اولمپک اقدار یعنی اعلی کارکردگی،احترام اور دوستی سے ہم آہنگ ہوں گے۔
طے شدہ فریم ورک کے تحت پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن تکنیکی مہارت اور پروگرام ڈیزائن میں معاونت فراہم کرے گی جبکہ وزیراعظم یوتھ پروگرام اپنے ڈیجیٹل اور ادارہ جاتی نیٹ ورکس کے ذریعے نوجوانوں تک رسائی، شمولیت اور رابطہ کاری کو ممکن بنائے گا۔دونوں ادارے سالانہ ایکشن پلانز کی تیاری اور نگرانی کے لیے ایک مشترکہ سٹیئرنگ کمیٹی بھی قائم کر سکتے ہیں تاکہ اولمپک ڈے کی تقریبات، یوتھ فیسٹیولز اور کھیلوں سے متعلق قومی آگاہی مہمات جیسے اقدامات کو موثر انداز میں ملک بھر میں نافذ کیا جا سکے۔یہ لیٹر آف انٹینٹ چار سال کی مدت کے لیے موثر ہوگا اور باہمی رضامندی سے اس میں توسیع بھی کی جا سکے گی۔اس معاہدے کے تحت کسی بھی فریق پر کوئی مالی ذمہ داری عائد نہیں ہوگی اور تمام سرگرمیاں باہمی طور پر طے شدہ سالانہ منصوبوں کے مطابق انجام دی جائیں گی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کہاکہ کھیل محض تفریح نہیں بلکہ قوم سازی، کردار سازی، نظم و ضبط اور قیادت کے فروغ کا ایک طاقتور ذریعہ ہیں۔ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے ساتھ اس شراکت داری کے ذریعے وزیراعظم یوتھ پروگرام اس امر کے لیے پرعزم ہے کہ ہر نوجوان پاکستانی، بالخصوص لڑکیوں اور خواتین کو منظم کھیلوں کے مواقع اور اولمپک تعلیم تک رسائی حاصل ہو۔ یہ تعاون گراس روٹ سطح سے بین الاقوامی کامیابی تک راستے ہموار کرے گا۔ ارشد ندیم اس بات کی شاندار مثال ہیں کہ اگر نوجوانوں کو مواقع دیے جائیں تو وہ کچھ بھی حاصل کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم یوتھ پروگرام ایک صحت مند، مضبوط اور بااعتماد نوجوان نسل کا وژن رکھتا ہے۔ یہ لیٹر آف انٹینٹ نوجوانوں کی بااختیاری کو دیانت داری، اخلاقیات اور سیف سپورٹس کے عالمی معیارات سے ہم آہنگ کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر عارف سعید نے کہا کہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن ملک بھر میں اولمپک اقدار کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔وزیراعظم یوتھ پروگرام کے ساتھ یہ لیٹر آف انٹینٹ ایک سٹریٹجک اقدام ہے جس کے ذریعے اولمپک تعلیم اور کھیلوں کی ثقافت کو نوجوانوں کی ترقی کے پلیٹ فارمز میں شامل کیا جائے گا،اس سے پاکستان میں اولمپک موومنٹ مضبوط ہوگا اور نوجوان کھلاڑیوں اور رہنماں کی نئی نسل کو متاثر اور متحرک کیا جا سکے گا۔ہم وزیراعظم یوتھ پروگرام کے ساتھ مل کر سیف سپورٹس کے فروغ، مقابلوں میں دیانت داری، اور خصوصاً خواتین کی زیادہ شمولیت کو یقینی بنانے کے لیے بھرپور تعاون کے خواہاں ہیں تاکہ پاکستان قومی اور بین الاقوامی کھیلوں کے میدان میں مزید اعتماد کے ساتھ آگے بڑھے۔ یہ لیٹر آف انٹینٹ چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدرعارف سعید نے دستخط کر کے طے کیا۔مزید قومی خبریں
-
پاکستان میں1سے 3سال کے 10میں سے 4بچوں کے خون میں سیسے کی موجودگی کا انکشاف
-
کراچی میں پانی کا بدترین بحران، پانی کی فراہمی مزید 3دن متاثر رہنے کا خدشہ
-
آج ملک میں محنت کشوں کے ساتھ جو ظلم و زیادتی ہو رہی ہے وہ ماضی میں کبھی نہیں ہوئی، عبداللطیف نظامانی
-
آئی ایم ایف نے امریکہ ایران جنگ کے باعث مہنگائی میں اضافے سمیت سنگین خطرات سے خبردار کردیا
-
وزیرِاعلی کا پاک افغان سرحد پرفتنہ الخوارج کی در اندازی کی کوششیں ناکام بنانے پر اظہار تشکر
-
ملک کی معیشت کا پہیہ مزدوروں کی محنت اور لگن کی بدولت مسلسل رواں دواں ہے،سینیٹر شیری رحمان
-
موبائل فونزچھین کر آئی ایم ای آئی تبدیل کرنے والے ملزمان گرفتار
-
ڈاکٹرعشرت العباد خان کا یومِ مزدور پر بیان ، کم ازکم تنخواہ 65 ہزارمقررکرنے کا مطالبہ
-
عوامی مسائل کے حل کے لیے دروازے ہر وقت کھلے ہیں، گورنر سندھ
-
یومِ مزدور: سید مراد علی شاہ کا محنت کشوں کو سرخ سلام، مزدور دوست اقدامات جاری رکھنے کا عزم
-
راولپنڈی: نابالغ لڑکی سے مبینہ زیادتی، دو افراد گرفتار
-
پاکستان کے روشن مستقبل میں مزدور طبقے کا کردار نہایت اہم اور باعثِ فخر ہے، رانا ثناءاللہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.