حمزہ شہباز شریف و دیگر رہنماؤں کی جیکب آباد آمد، میر اعجاز جکھرانی سے بیٹے کے انتقال پر تعزیت

ہفتہ 2 مئی 2026 17:20

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2026ء) حمزہ شہباز شریف و دیگر رہنماؤں کی جیکب آباد آمد، میر اعجاز جکھرانی سے بیٹے کے انتقال پر تعزیت۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، طارق فضل چوہدری، شاہ محمد شاہ، راجہ انصاری، خالد شیخ، کیئل داس کوہستانی سمیت دیگر رہنما جیکب آباد پہنچے جہاں انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی میر اعجاز حسین جکھرانی سے نوجوان بیٹے میر زید حسین جکھرانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت کی ، اس موقع پر رہنماؤں نے مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور سوگوار خاندان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ جوان بیٹے کا انتقال ایک ناقابل تلافی نقصان ہے اور اس دکھ کی گھڑی میں وہ جکھرانی خاندان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں، اس موقع پر ایم پی اے میر ممتاز حسین جکھرانی، رافع حسین جکھرانی، حارث جکھرانی، میر شفقت حسین جکھرانی، میر خالد نواز جکھرانی، میر غلام عباس جکھرانی، میر طاہر حسین کھوسو، میر غضنفر علی جکھرانی سمیت دیگر معززین بھی موجود تھے۔