Live Updates

ایران ناکہ بندی ختم کرنے کی شرط سے دستبردار

پاکستان کے ذریعے امریکا کو بھیجی گئی نئی تجاویزپر بات چیت تاحال موخر ہے،رپورٹ

اتوار 3 مئی 2026 14:20

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2026ء) امریکی اخبارنے دعوی کیا ہے کہ ایران ناکہ بندی ختم کرنے کی شرط سے دستبردار ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

اخبار کے مطابق ایران نے اپنی شرائط میں نرمی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکا حملے روکنے اور آبنائے ہرمز کا محاصرہ ختم کرنے کی ضمانت دے تو بات چیت ہوسکتی ہے۔پاکستان کے ذریعے امریکا کو بھیجی گئی نئی تجاویز میں جوہری پروگرام اور میزائل پروگرام پر بات چیت تاحال موخر ہے۔امریکی اخبار کے مطابق ایران پاکستان میں مذاکرات کے اگلے دور کے لیے بھی آمادہ ہوگیا ہے۔

Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات