Live Updates

ایران پر دوبارہ حملے کے امکانات موجود ہیں،امریکی صدر

امریکہ کی جانب سے ایران کی ناکہ بندی ایک دوستانہ ناکہ بندی ہے،ٹرمپ

اتوار 3 مئی 2026 14:20

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2026ء) امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں ایران کی تازہ ترین تجاویز پیش کر دی گئی ہیں جن کا وہ جلد ہی جائزہ لیں گے۔ یہ سوچ نہیں سکتے کہ ایران کی تجاویز قابل قبول ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ ہماری ایران کی ناکہ بندی ایک دوستانہ ناکہ بندی ہے۔ یہ بھی کہا کہ ایران پر دوبارہ حملے کرنے کے امکانات موجود ہیں۔

(جاری ہے)

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران نے جو کچھ کیا ہے اب تک ایران نے اس کی زیادہ بڑی قیمت ادا نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ ایران سے ہماری مذاکرات کی صلاحیت لامحدود ہے۔ کانگریس میں ڈیموکریٹ ارکان اور کچھ ری پبلکن ارکان جنگ کی منظوری لینے کا مسئلہ اٹھا کر ہماری مذاکرات کی صلاحیت محدود کرنا چاہتے ہیں۔جرمنی سے امریکی فوجیوں کے انخلا سے متعلق ٹرمپ نے کہا کہ امریکا جرمنی سے پانچ ہزار سے کہیں زیادہ فوجی واپس بلائے گا۔
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات