علامہ شاہ احمد نورانیؒ کی خدمات پر کتاب کی رونمائی، مقررین کا خراج عقیدت

علامہ شاہ احمد نورانی ؒ نے 73کے متفقہ دستور کی منظوری میں کلیدی کردار ادا کیا‘محمود شام، علامہ شاہ حسین گردیزی

اتوار 3 مئی 2026 17:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2026ء) قائد ملت اسلامیہ علامہ شاہ احمد نورانیؒ نے 73کے متفقہ دستور کی منظوری، مسلمان کی تعریف اور قادیانیوں کو کافر قرار دینے کی قانون سازی میں قومی اسمبلی کو ایک پیج پر رکھا وہ امت مسلمہ کے اتحاد کے داعی اور ظالم حکمرانوں کے ظلم و ناانصافی کیلئے حق و صداقت کی للکار تھے، ان خیالات کا اظہار گزشتہ دنوں کراچی پریس کلب میں معروف اسکالر ملک محبوب الرسول کی تصنیف علامہ شاہ احمد نورانی کی خدمات اورخبری البم پر مشتمل کتاب کی تقریب رونمائی سے معروف صحافی و ادیب محمود شام نے صدارتی اور مہمان خصوصی ، معروف روحانی شخصیت و ممتاز مذہبی اسکالر علامہ شاہ حسین گردیزی، ڈاکٹر معراج الہٰدیٰ صدیقی، پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری، ڈاکٹر عمیر محمود صدیقی، شبیر ابو طالب،صاحب کتاب ملک محبوب الرسول، ڈاکٹر عابد شیروانی، مولانا صاحبزادہ محمد زبیر ہزاروی، طاہر حسین ، طاہر سلطانی، سراج الدین امجدی، عبید اللہ قادری، ودیگر نے علامہ نورانی کی قومی، ملی اور مذہبی خدمات کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ علامہ شاہ احمد نورانی ؒ نے ملک میں جمہوریت کی بالادستی میں ہمیشہ صف اول میں رہے اور حکومتی پیشکشوں کے آگے کبھی خود کو یا اپنی جماعت کو سرنگوں نہیں ہونے دیا، تقریب کے آخر میں علامہ شاہ احمد نورانی کے دیرینہ مرید حاجی محمد رفیق نورانی المدنی نے فاتحہ و دعائے خیر کروائی اور کہا کہ فیض نورانی تاقیامت جاری رہے گا۔