Live Updates

امریکا کو جنگ یا معاہدے میں سے ایک چننا ہوگا،پاسدارانِ انقلاب کا دو ٹوک پیغام

پینٹاگون کو ایرانی بندرگاہوں پر عائد پابندیاں اٹھانے کے لیے حتمی مہلت دے دی ،بیان

اتوار 3 مئی 2026 18:50

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2026ء) تہران نے پینٹاگون کو ایرانی بندرگاہوں پر عائد پابندیاں اٹھانے کیلئے حتمی مہلت دے دی جبکہ پاسداران انقلاب نے کہاہے کہ امریکا کو جنگ یا معاہدے میں سے ایک چننا ہوگا۔اتوار کو جاری بیان میں پاسدارانِ انقلاب کی انٹیلیجنس نے کہا کہ تہران نے پینٹاگون کو ایرانی بندرگاہوں پر عائد پابندیاں اٹھانے کے لیے حتمی مہلت دے دی ہے۔

(جاری ہے)

یہ پابندیاں 13اپریل سے اس وقت نافذ کی گئی تھیں جب امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور جنگ کے خاتمے کے کسی معاہدے تک نہیں پہنچ سکا تھا۔ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی انٹیلیجنس کے مطابق ٹرمپ کے پاس دو ہی راستے ہیں: یا تو ایک ''ناممکن فوجی کارروائی'' کا انتخاب کریں یا پھر ایران کے ساتھ ایک ''خراب معاہدہ ''قبول کریں، جیسا کہ خبر رساں ادارے تسنیم نے نقل کیا۔بیان میں کہا گیا کہ امریکا کے لیے فیصلہ سازی کی گنجائش اب محدود ہو چکی ہے۔ ساتھ ہی چین، روس اور یورپ کی جانب سے واشنگٹن کے بارے میں رویے میں بھی تبدیلی کا دعویٰ کیا گیا۔
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات