نئی دہلی، 35سالہ جج کی لاش گھر کے باتھ روم میں پھندے سے لٹکی ہوئی برآمد

اتوار 3 مئی 2026 20:42

نئی دلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2026ء) بھارتی دارلحکومت نئی دہلی کے پوش علاقے صفدر جنگ میں ایک 35سالہ جج امن کمار شرما کی لاش گھر کے باتھ روم میں پھندے سے لٹکی ہوئی برآمد ہوئی ہے۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق اطلاع ملتے ہی پولیس نے جج کو فوری طور پر پھندے سے نیچے اتار کر قریبی ہسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیدیا۔

(جاری ہے)

امن کمار کی اہلیہ بھی جج ہیں ۔ واقعہ سامنے آنے پر علاقے میں سخت خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ سراسیمہ رہ گئے۔بتایا جا رہا ہے کہ گھر والے بھی یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ اس انتہائی قدم کے پیچھے کیا وجہ ہوسکتی ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی کڑ کڑ ڈوما کوٹ کے کئی وکلا بھی جائے وقوعہ پر پہنچے۔ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ ابھی تک کسی بھی قسم کی سازش کی نشاندہی نہیں کی گئی ہے البتہ تمام پہلوئوں کی چھان بین کی جا رہی ہے۔