Live Updates

امریکا نے پاکستان کے ذریعے 14نکاتی منصوبے کا جواب دے دیا،تہران میں جائزہ لیاجارہاہے،ایران

اتوار 3 مئی 2026 23:05

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2026ء) ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا نے پاکستان کے ذریعے ایران کے پیش کردہ 14نکاتی منصوبے کا جواب پہنچا دیا ہے، جس کا اس وقت تہران میں جائزہ لیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق ایران کا 14نکاتی منصوبہ مکمل طور پر خطے میں جاری جنگ کے خاتمے پر مرکوز ہے اور اس کا بنیادی مقصد کشیدگی کم کر کے پائیدار امن کی راہ ہموار کرنا ہے۔اسماعیل بقائی نے واضح کیا کہ موجودہ مرحلے پر ایران اور امریکا کے درمیان کسی قسم کے جوہری مذاکرات جاری نہیں ہیں تاہم سفارتی سطح پر رابطے مختلف ذرائع سے برقرار ہیں۔

Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات