آبنائے ہرمز سے امریکی و اسرئیلی جہاز نہیں گزریں گے، ایران کا قانون سازی کا فیصلہ
نئی قانون سازی کے تحت سپریم لیڈر سے اجازت لی جائے گی اور اس سے مسلح افواج کے حوالے کیا جائے گا، علی نیکزاد ْ
اتوار 3 مئی 2026 23:05
(جاری ہے)
انہوںنے کہاکہ ڈرافٹ کے مطابق کسی بھی صورت میں اسرائیلی جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور زور دیتے ہوئے کہا کہ جارح ممالک کو بھی اس بحری راستے سے گزرنے کی اجازت نہیں ہوگی، جن میں امریکا نمایاں ہے۔
علی نیکزاد نے کہا کہ دیگر جہازوں کو بھی آبنائے ہرمز سے گزرنے کیلئے پارلیمنٹ سے منظور ہونے والے قانون پر عمل درآمد کرنا ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ نئی قانون سازی کے تحت سپریم لیڈر سے اجازت لی جائے گی اور اس سے مسلح افواج کے حوالے کیا جائے گا۔ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ جہازوں سے ٹول آبنائے ہرمز میں تحفظ، بحری رہنمائی اور موسمیاتی تحفظ جیسی خدمات پر لیا جائے گا اور یہ سرمایہ ایران کی دفاعی قوت بڑھانے، عوامی طرز زندگی بہر کرنے اور تعمیر نو اور ملک کے ڈھانچے کو مکمل کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔انہوںنے کہاکہ پریشان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی بندرگاہوں اور جہازوں کی ناکہ بندی کی ہوئی ہے جو مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہے۔انہوں نے زور دیا کہ آبنائے ہرمز کے معمولات امریکا اور اسرائیل کی جانب سے مسلط کی گئی جنگ سے پہلے والی صورت حال پر واپس نہیں آئے گی، جو 28 فروری کو شروع ہوئی تھی۔علی نیکزاد نے کہا کہ صوبہ ہورمزگان میں آبنائے ہرمز اور خلیج فارس کا سمندر ایران کا ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
ایران نے کویت میں پاسدارانِ انقلاب کے چار اہلکاروں کی گرفتاری کی تصدیق کردی
-
ایرانی حملے کے نتیجے میں آئل ٹینکر سے ایندھن کا اخراج ہوا، جہاز عمان میں لنگر انداز ہے،ابو ظہبی نیشنل آئل کمپنی
-
امریکی جنرل ڈین کین کا ایران کیخلاف فتح کا لفظ استعمال کرنے سے گریز
-
جنگ بندی کی غیریقینی صورتحال کے باعث ایرانی فوج ہائی الرٹ ہے
-
امریکا کا بھارتی آن لائن فارمیسی کے خلاف بڑا ایکشن، 13 افراد پر ویزا پابندیاں عائد
-
ٹرمپ کا گولڈن ڈوم منصوبہ امریکا کو کھربوں ڈالرز میں پڑنے کا امکان
-
ایران جنگ پر29 ارب ڈالرز خرچ ، امریکی فوج نے مزید 1.5ٹریلین ڈالرز مانگ لئے
-
امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم کی تنقید مسترد، ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان پر اعتماد کی مہر لگا دی
-
بھارت، جہیز میں سونے کی چین نہ ملنے پر دلہن کو قتل کر دیا گیا
-
آبنائے ہرمز میں چینی سپر ٹینکر کی نقل و حرکت
-
وزیرِاعظم پروگرام برائے انسدادِ ہیپاٹائٹس سی کے سافٹ لانچ سے اس مرض کے خاتمے کی ابتدا ہو گئی ، سید مصطفی کمال
-
سوڈان کے بحران کا کوئی فوجی حل نہیں، امریکا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.