کشمیری بائولر نے پی ایس ایل کے مین آف دی ٹورنامنٹ کا اعزاز حاصل کر لیا

پیر 4 مئی 2026 18:24

پوٹھی مکوالاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2026ء) کشمیری بائولر نے پی ایس ایل کے مین آف دی ٹورنامنٹ کا اعزاز حاصل کر لیا- پاکستان سپر لیگ کے گیارویں ایڈیشن میں چمپئین پشاور زلمی کے بائولر سفیان مقیم یکے بعد دیگرے کہیں اعزازات اپنے نام کر گئے کشمیر کی مردم خیز دھرتی پونچھ بلوچ بیٹھک سے تعلق رکھنے والے سفیان مقیم نے 11میچوں میں 22 وکٹیں لے کر مین آف دی ٹورنامنٹ ہونے کے ساتھ فضل محمود کیپ جیت لی اور ساتھ ہی اسٹرونگ بولر آف دی ٹورنامنٹ کا اعزاز بھی اپنے نام کیا۔

(جاری ہے)

شاندار کارکردگی پر کاشر دیش کلب راولاکوٹ سپورٹس کلب پوٹھی اور چنار سپورٹس کلب پوٹھی نے سفیان مقیم کو مبارک دیتے امید کی کہ وہ عالمی سطح پر بھی اسی طرح کھیل کر کشمیر کی شناخت بنیں گے۔