کشمیر کے ٹیپ بال کرکٹ سے پی ایس ایل کی بلندیوں تک: صفیان مقیم کی کامیابی کی کہانی
اعجاز احمد گوندل
پیر 4 مئی 2026
22:28

(جاری ہے)
مسلسل محنت اور لگن کے باعث صفیان نے جلد ہی ڈومیسٹک کرکٹ میں جگہ بنائی اور 2023 کے اے سی سی ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ میں پاکستان اے کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔
فائنل میں بھارت اے کے خلاف تین اہم وکٹیں حاصل کر کے انہوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ اس کے بعد انہیں ٹی20 انٹرنیشنل میں پاکستان کی نمائندگی کا موقع بھی ملا، تاہم وہ تاحال ٹیم میں مستقل جگہ بنانے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ پی ایس ایل 2026 صوفیان کے لیے ایک ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا۔ پشاور زلمی کی نمائندگی کرتے ہوئے انہوں نے پورے ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 22 وکٹیں حاصل کر کے ٹیم کی کامیابی میں مرکزی کردار ادا کیا۔ ان کی مسلسل کارکردگی نے انہیں پلیئر آف دی ٹورنامنٹ اور بہترین بولر کے اعزازات دلوائے، جو ٹی20 فارمیٹ میں کسی بھی بولر کے لیے ایک بڑی کامیابی تصور کی جاتی ہے۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں بھی صفیان نے عمدہ بولنگ کی، جبکہ آسٹریلوی آل راؤنڈر ایرون ہارڈی نے چار وکٹیں لینے اور نصف سنچری اسکور کرنے کی بدولت نمایاں کارکردگی دکھائی۔ تاہم پورے ٹورنامنٹ میں صوفیان کی مستقل مزاجی ہی وہ عنصر تھا جس نے پشاور زلمی کو چیمپئن بنایا۔ کپتان بابر اعظم اور کوسل مینڈس کی بیٹنگ بھی ٹیم کی کامیابی میں اہم رہی۔ پریزنٹیشن تقریب کے دوران صفیان مقیم جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور ان کی آنکھوں میں آنسو آ گئے۔ انہوں نے اپنی کامیابی کو اللہ کی مرضی قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ خاموشی سے محنت پر یقین رکھا، اور آج اسی محنت کا صلہ انہیں ملا ہے۔ ایک منفرد پہلو یہ بھی سامنے آیا کہ صفیان نے اپنی پی ایس ایل ٹرافی پاکستان کے عظیم ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے نام کی۔ راولپنڈی منتقل ہونے کے بعد انہیں خان ریسرچ لیبارٹریز (KRL) گراؤنڈ میں ٹریننگ کا موقع ملا، جہاں ان کے والد بھی کام کرتے ہیں۔ اسی ماحول نے ان کی کرکٹ کو مزید نکھارا۔ دلچسپ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک اکیڈمی میچ میں صفیان کو قومی آل راؤنڈر شاداب خان کو بولنگ کرنے کا موقع ملا۔ انہوں نے شاداب کو اپنی اسپن سے حیران کر دیا اور کلین بولڈ کر دیا، جس کے بعد شاداب نے ان کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے انہیں اپنی ٹیم میں موقع دینے کا وعدہ کیا۔ اگرچہ صفیان کو اب تک پاکستان کی قومی ٹیم میں مستقل جگہ نہیں مل سکی، تاہم پی ایس ایل میں ان کی شاندار کارکردگی کے بعد ماہرین کا ماننا ہے کہ وہ جلد ٹیم کا اہم حصہ بن سکتے ہیں۔ خاص طور پر بائیں ہاتھ کے اسپنرز میں ان کا نام اب مضبوطی سے سامنے آ رہا ہے۔ صفیان مقیم کی یہ کہانی اس حقیقت کی عکاس ہے کہ اگر انسان اپنے خوابوں پر یقین رکھے اور مسلسل محنت کرتا رہے تو کامیابی اس کا مقدر بن جاتی ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا وہ پی ایس ایل کی اس کامیابی کو بین الاقوامی کرکٹ میں بھی برقرار رکھتے ہوئے پاکستان کے لیے ایک بڑے اسٹار بن پاتے ہیں یا نہیں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
فیفا ورلڈکپ،سوئٹزرلینڈ کی 88 سال بعد ناک آؤٹ مرحلے میں تاریخی فتح
-
فیفا ورلڈکپ،رونالڈو کی پنالٹی سے قبل بسم اللہ پڑھنے کی ویڈیو وائرل
-
انٹر ڈویژنل کبڈی چیمپیئن شپ فیصل آباد ڈویژن نے جیت لی
-
دورہ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ: پاکستانی ٹیسٹ اسکواڈ 16 کھلاڑیوں پر مشتمل ہونے کا امکان
-
پی سی بی نے متعدد قومی کرکٹرز کو بیرون ملک لیگز کھیلنے کیلئے این او سی جاری کردیے
-
فیفا ورلڈ کپ ، رونالڈو کی پنالٹی سے قبل ’بسم اللہ‘ پڑھنے کی ویڈیو وائرل
-
ایبٹ آباد، دو روزہ بین الصوبائی کک باکسنگ چیمپئن شپ کل سے شروع ہو گی
-
فیفا ورلڈکپ ؛ سیلفی لینے سے روکنے پر مصری ٹیم مینجر اور امریکی اہلکار میں تلخ کلامی
-
بنگلہ دیش 2027ء میں پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے لیے پاکستان کی میزبانی کرے گا: رپورٹس
-
پی سی بی نے کئی قومی کرکٹرز کو بیرون ملک لیگز کھیلنے کیلئے این او سی جاری کردیے
-
پی سی بی اور ایبٹ آباد یونیورسٹی کے مابین نوجوان کرکٹ کھلاڑیوں کیلئے ایبٹ آباد میں قومی پرفارمنس سنٹر قائم کرنے کیلئے معاہدہ طے پاگیا
-
سیکنڈ سیڈڈ ایلینا ریباکینا اورآئیگا سوئیٹک ومبلڈن اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کے تیسرے رائونڈ میں پہنچ گئیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.