جرمنی ، گاڑی راہگیروں پر چڑھ گئی،2 افراد ہلاک،متعدد زخمی

منگل 5 مئی 2026 10:37

برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2026ء) جرمنی کے شہر لیپزگ میں گاڑی راہگیروں پر چڑھ گئی جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

رائٹرز کے مطابق شہر کے میئر برکرڈ جنگ نے میڈیا بریفنگ میں بتایا ہے کہ یہ حادثہ گزشتہ روز پیش آیا جس میں دو افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ متعدد زخمی ہو گئے جن میں سے 3 افراد شدید زخمی ہیں،پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے، جس کی شناخت 33 سالہ جرمن شہری کے طور پر کی گئی ہے۔ ریاست سیکسنی کے وزیرِاعلیٰ مائیکل کریتشیمر نے کہا ہے کہ ملزم کو ممکنہ طور پر ذہنی صحت کے مسائل کا سامنا تھا۔ حکام کے مطابق اس نے بغیر مزاحمت کے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا۔