Live Updates

سعودی عرب کا پاکستان کی ثالثی کی حمایت کا اعلان

آبنائے ہرمز میں معمول کے مطابق سمندری جہاز رانی بحال ہونی چاہیے،بیان

منگل 5 مئی 2026 10:55

سعودی عرب کا پاکستان کی ثالثی کی حمایت کا اعلان
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2026ء) سعودی عرب نے پاکستان کی ثالثی کی حمایت کا اعلان کردیا۔ خطے کی موجودہ صورت حال میں فریقین سے تحمل کی اپیل کی کردی۔

(جاری ہے)

سعودی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ سعودی عرب آبنائے ہرمز میں معمول کے مطابق سمندری جہاز رانی بحال کرنے کی اہمیت پر زور دیتا ہے۔علاوہ ازیں سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے متحدہ عرب امارات کے صدر سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور ایران کی جانب سے بلاجواز حملے کی مذمت کی۔

Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات