مسلم لیگ ن پی ایس 102 کا دیرنیہ ساتھیوں عارف خان سواتی اور ملک محمد سعید کے اعزاز میں پرموشن پر عشائیے کا اہتمام

بدھ 6 مئی 2026 00:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2026ء) پاکستان مسلم لیگ ن پی ایس 102 کراچی ایسٹ کی جانب سے علاقے کے پیارے ساتھیوں اور دیرینہ دوستوں پولیس افسران عارف خان سواتی اورملک محمد سعید کے اعزاز میں ایک عشائیہ پروگرام انکی پرموشن کے حوالے سے رکھا گیا اس پروگرام کا اہتمام پی ایس 102 کے صدر اسحاق سلیمان خیل جنرل سیکرٹری سردار اظہر گل کی جانب سے کیا گیا تھا۔

پروگرام کا اہتمام مقامی موٹرز پرکیا گیا تھا۔اس پروگرام میں مختلف سیاسی پارٹیوں اور مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افرادنے شرکت کرکے اپنی حاضری کو یقینی بنایا۔اس پروگرام کے انعقاد کا مقصد ہمارے بہت ہی قریبی اور دیرینہ ساتھی عارف خان سواتی اور ملک محمد سعید محکمہ پولیس میں پروموشن کے حوالے سے ان کو مبارکباد دینے کے لیے رکھا گیا تھا۔

(جاری ہے)

پروگرام میں محمد عامر اورمحمد سرور کی پرموشن پر انہیں بھی معززین علاقہ نے ہار پہنائ کر معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔اس پروگرام میں پاکستان مسلم لیگ ن ڈسٹرکٹ ایسٹ کے صدر جناب سید نثار شاہ صاحب نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے اپنی حاضری کو یقینی بنا کر چار چاند لگادئیے۔پروگرام کا اغاز تلاوت قران پاک سے ہوا اور مختلف شخصیات نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور بعد میں پروگرام کے اختتام پر مہمانوں کے لیے عشائیہ کا اہتمام کیا گیا تھا۔