چنیوٹ ، ملک کے دوسرے شہروں کی طرح چنیوٹ میں بھی معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر تقریبات کا آغاز کر دیا گیا

بدھ 6 مئی 2026 13:53

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2026ء) ملک بھر کے دوسرے شہروں کی طرح چنیوٹ میں بھی معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر تقریبات کا آغاز کر دیا گیا۔ اس سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے ایک عظیم الشان ریلی کا انعقاد کیا گیا جو میونسپل کمیٹی سے شروع ہو کر ختم نبوت چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔ریلی کی قیادت ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر نوید عاطف نے کی، جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل واثق عباس ہرل، اسسٹنٹ کمشنر شائستہ جبین، سی او ایجوکیشن اظہر سہیل نیازی سمیت مختلف محکموں کے افسران، تاجران، سول سوسائٹی اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ریلی کے شرکاء نے پاک فوج کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے اور ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مقررین نے کہا کہ ایک سال قبل پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا صبر و تحمل کے ساتھ مگر جرات مندانہ اور بھرپور جواب دے کر اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان نے کہا کہ افواج پاکستان کے کارنامے سنہری حروف میں درج ہیں اور پوری قوم اپنی فوج کی جرات، بہادری اور قربانیوں پر فخر کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ معرکہ حق کی پہلی سالگرہ کے موقع پر ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے تاکہ پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا جا سکے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر نوید عاطف نے کہا کہ بنیان مرصوص دنیا کی تاریخ کا ایک کامیاب ترین آپریشن تھا جس سے پاکستان کی دفاعی صلاحیت اور پیشہ ورانہ مہارت دنیا کے سامنے عیاں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔تقریب کے اختتام پر ملک کی سلامتی، ترقی اور استحکام کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی\378