ًمشیر وزیراعلیٰ علی ڈار کی حمزہ شہباز سے ملاقات، عوامی مسائل اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال

ٴْپاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت ملک کو استحکام اور ترقی کی راہ پر گامزن کر رہی ہے، علی ڈار

جمعرات 7 مئی 2026 20:10

ؔلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مئی2026ء) مشیر وزیراعلیٰ پنجاب برائے اے آئی و خصوصی اقدامات علی ڈار نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب و سینئر رہنما مسلم لیگ ن حمزہ شہباز شریف سے اہم ملاقات کی، جس میں پاکستان کی مجموعی صورتحال، عوامی مسائل، جاری ترقیاتی منصوبوں اور فلاحی اقدامات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ملاقات کے دوران عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو مزید مؤثر بنانے، بہتر طرزِ حکمرانی اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے سے متعلق مختلف امور زیر غور آئے۔

اس موقع پر جاری ترقیاتی منصوبوں کی رفتار اور عوامی سہولیات میں بہتری کے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔علی ڈار نے اس موقع پر کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے ہمیشہ ملک کو مشکل حالات سے نکالنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قائدین کی مؤثر حکمتِ عملی کی بدولت پاکستان استحکام اور ترقی کی راہ پر گامزن ہے جبکہ قومی ترقی کے ساتھ عالمی سطح پر بھی پاکستان کا مؤثر تشخص اجاگر ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے قائدین مشکل وقت میں ابھرتے ہوئے عالمی کھلاڑیوں کے طور پر سامنے آئے ہیں اور عوام کو ان کی قیادت پر بھرپور اعتماد حاصل ہے۔ علی مصطفیٰ ڈار کا کہنا تھا کہ ترقی، استحکام اور بہتر حکمرانی مسلم لیگ (ن) کا واضح وژن ہے اور اسی وڑن کے تحت عوامی خدمت کا سفر جاری رکھا جائے گا