تحریک پاکستان میں امیر ملت حضرت پیر سید جماعت علی شاہ? کا کردار سنہری حروف سے لکھنے کے قابل ہے

آ*نظریہ پاکستان فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام خصوصی نشست، علمائے کرام کا حضرت امیر ملت? کو زبردست خراج عقیدت

جمعرات 7 مئی 2026 20:10

۶لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مئی2026ء) امیر ملت حضرت پیر سید جماعت علی شاہ محدث علی پوریؒ ایک عظیم روحانی پیشوا‘ مجدد اور مصلح تھے۔ آپ کے انقلابی فکر و عمل نے برصغیر کے مسلمانوں میں حریتِ فکر بیدار کر دی۔ انہوں نے اپنی زندگی دین اسلام کیلئے وقف کر رکھی تھی۔ تحریک پاکستان کے دوران امیر ملتؒ نے قائداعظمؒ اور مسلم لیگ کا بھرپور ساتھ دیا۔

‘‘ ان خیالات کااظہار مقررین نے ایوان کارکنان تحریک پاکستان‘ لاہور میں منعقدہ خصوصی نشست بعنوان ’’ تحریک پاکستان اور حضرت امیر ملتؒ ‘‘ کے دوران کیا ۔ اس نشست کی صدارت مرکزی سجادہ نشین و جانشین حضرت امیر ملتؒ الحاج پیر سید منور حسین شاہ جماعتی نے کی۔ نشست کا اہتمام ادارہٴ نظریہٴ پاکستان نے تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا تھا ۔

(جاری ہے)

پروگرام کے آغاز پر قاری محمد افضال انجم نے تلاوت اورنعت ؐ سنانے کی سعادت حاصل کی جبکہ محمد شفیق جماعتی نے منقبت پیش کی۔ پروگرام کی نظامت کے فرائض حافظ عثمان احمد نے انجام دیے۔الحاج پیر سید منور حسین شاہ جماعتی نے اپنے خطاب میں کہا حضرت پیر سید جماعت علی شاہ محدث علی پوریؒ اور ان کے مریدین نے تحریک پاکستان میں انتہائی فعال کردار ادا کیا۔

مطالبہٴ پاکستان کو مقبول بنانے کیلئے آپ نے ضعیفی اور ناتوانی کے باوجود بھرپور جدوجہد کی ۔1906ء سی1932ء تک امیر ملت آل انڈیا مسلم لیگ کی تنظیم نو، قائد اعظم کی قیادت کو مقبول بنانے اور تحریک پاکستان کی کامیابی کیلئے نہایت سر گرم عمل رہے۔ اس دور میں آپ نے ہندوستان گیر دورے کرکے مسلمانوں سے خطاب کیا۔ عقیدت مندوں کے نام پیغامات جاری کئے اور کثیر تعداد میں خطوط لکھے۔

اس دور کے اخبارات و دستاویزات کے مطالعہ سے پتہ چلتا ہے کہ آپ علماء ومشائخ میں شاید سب سے پہلے شخص تھے جنہوں نے مسلمانوں کیلئے علیحدہ وطن کی ضرورت اور اہمیت کو سنجیدگی کے ساتھ نہ صرف محسوس کیا بلکہ خود کو اس عظیم مقصد کیلئے وقف کر دیا ۔علامہ رائو ارتضیٰ اشرفی نے کہا آپ کی شخصیت شریعت و طریقت کا حسین امتزاج تھی۔ آپ نے 1945-46ء کے انتخابات میں یہ فتویٰ دیا کہ جو شخص پاکستان کے حق میں مسلم لیگ کو ووٹ نہ دے نہ اس کا جنازہ پڑھا جائے اور نہ ہی اسے مسلمانوں کے قبرستان میں دفن کیا جائے۔

پیر سید عامر گیلانی نے کہا پاکستان کے قیام کے بعد مہاجرین کی دیکھ بھال اور آباد کاری کے حوالے سے بھی آپ کی خدمات سنہرے حروف میں رقم ہیں۔ پیر سید عبدالماجد محبوب نے کہا امیر ملت حضرت پیر سید جماعت علی شاہ ؒ نے تحریک آزادی میں اہم کردار ادا کیا۔ ملت اسلامیہ ہند نے آپ کو متفقہ طور پر اپنا امیر ملت مقرر کیا۔ پیر مظہر فرید گیلانی نے کہا کہ آپ کی زندگی جہد مسلسل سے عبارت تھی۔

سیکرٹری ادارہٴ نظریہٴ پاکستان ناہید عمران گل نے کہا تحریک پاکستان‘ تحریک آزادئ کشمیر اور تحریک مسجد شہید گنج میں قائدانہ کردار ادا کیا۔ فتنہٴ ارتداد‘ شدھی تحریک اور فتنہٴ قادیانیت کی سرکوبی کیلئے آپ کا کلیدی کردار ہے۔ حافظ عثمان احمد نے کہا آپ نے دین اسلام کی تبلیغ و اشاعت کے سلسلے میں برصغیر کے دور افتادہ علاقوں کا سفر کیا