سلطان محمد خان کی اہلیہ کے انتقال پر جاپانی قونصل جنرل اور ملک بھر کے لیبر رہنماؤں کا اظہار افسوس

ئ*مختلف ٹریڈ یونینز کی جانب سے سوگوار خاندان سے تعزیت اور مرحومہ کی مغفرت کیلئے دعا

جمعرات 7 مئی 2026 20:10

]کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مئی2026ء) جاپان کے اعزازی قونصل جنرل سید ندیم عالم شاہ سمیت ملک بھر کے ٹریڈ یونین رہنما ں نے آل پاکستان لیبر فیڈریشن کے مرکزی صدر اورپاکستان سنٹرل مائنز لیبر فیڈریشن کے مرکزی سیکرٹری جنرل سلطان محمد خان کی اہلیہ محترمہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی فیملی سے تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومہ کی مغفرت کرے اور انہیں جنت الفردوس میں جگہ دیں اور تمام لواحقین کو صبرو جمیل عطا فرمائیں۔

(جاری ہے)

جاپان کے اعزازی قونصل جنرل سید ندیم عالم شاہ ،ممبر نیشنل کمیشن ہیومن رائٹس بلوچستان فرخندہ اورنگزیب، انڈسٹری آل گلوبل یونین کے پاکستان میں پراجیکٹ کوآڈی نیٹر تنویر نذیر،بلوچستان یونیورسٹی ایمپلائز ایسوسی ایشن کے صدر شاہ علی بگٹی ،آل پاکستان نیوز پیپر ایمپلائیز کنفیڈریشن (ایپنک)پنجاب کے سابق چیئرمین محمد قیصر چوہان ،آفتاب رائٹنگ سنز ورکرز یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری عبیداللہ گجر، پاکستان سنٹرل مائنز لیبر فیڈریشن کے خیبر پختونخوا(شا نگلہ )سے ممبرایگزیکٹوکونسل علی باش خان ، شانگلہ کول مائنز ورکرز ویلفیئر ایسوسی ایشن (سموا)کے سرفراز ،یو ایم سی ورکرز یونین کے صدر حاجی سیف اللہ خان یوسفزئی ،پاکستان سنٹرل مائنز لیبر فیڈریشن کے چیئرمین عبدالستار ،خزانچی عبدالستار جونیئر،ایجوکیشن سیکرٹری عبدالحلیم خان ، ایگریکلچر ایمپلائز یونین بلوچستان کے صدر عبدالغفار جمالی ، جنرل سیکرٹری منظور احمد بلوچ ،سینئر نائب صدر شاہنواز زہری،رانی باغ زون کے صدر اعجاز مینگل، جنرل سیکرٹری ریاض بلوچ، سردار بہادر خان وویمن یونیورسٹی ایمپلائزایسوسی ایشن کے صدر نصیب اللہ بازئی ، جنرل سیکرٹری سلطان محمد گولڈن،چیئرمین پاکستان سینٹرل مائنز لیبر فیڈریشن پنجاب را سعید خٹک ، یونائیٹڈ ماربل ورکرز یونین چاغی کے صدر سعید احمد بلانوشی،پی ایم ڈی سی ایمپلائز یونین شاہرگ کے جوائنٹ سیکرٹری حاجی یونس، لیبر اینڈ ایمپلائز یونین ایس ایم لطیف مچھ کے جنرل سیکرٹر ی نصیر شہزاد،پی ایم ڈی سی ایمپلائز یونین سورنج کے جنرل سیکرٹری سجاد کھوکھر،لیبر اینڈ ایمپلائز یونین شیخ رمضان مچھ کے صدر محمد شاکر سمالانی ، کوئٹہ سرینا ہوٹل لیبر یونین (سی بی ای)کے صدر عجب خان اور جنرل سیکرٹری خادم حسین سمیت دیگر ٹریڈ یونین رہنماں آصف شاہ ،حنیف کاکڑ،شاہ وزیر،محمد زمین، ولید ، نور شاہ نے ٹریڈ یونین لیڈر سلطان محمد خان کی اہلیہ محترمہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالی سلطان محمد خان کی اہلیہ کی مغفرت کرے ،ان کے درجات بلند فرمائیں اور مرحومہ کو کروٹ کروٹ جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائیںجبکہ تمام لواحقین کو صبرو جمیل عطا کریں