انجمن تاجران کے زیر اہتمام معرکہ حق کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد

جمعہ 8 مئی 2026 18:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2026ء) آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی کی قیادت میں معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے کی خوشی میں پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں تاجروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ شرکاء کی جانب سے پاک افواج کے حق میں نعرے لگائے گئے جبکہ اس موقع پر غازیوں اور شہداء کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے کہا کہ معرکہ حق قومی اتحاد، استحکام اور خودمختاری کی علامت ہے،پاک افواج نے اپنے سے پانچ گنا بڑے دشمن کے عزائم خاک میں ملا کر دنیا بھر میں پاکستان کا پرچم بلند کیا ۔ساری قوم پر عزم ہے کہ پاکستان کے امن، سلامتی اور استحکام پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، پاکستانی قوم متحد اور اپنی افواج کی پشت پر کھڑی ہے اور یہی اتحاد ہماری سب سے بڑی طاقت ہے ۔ اشرف بھٹی نے کہا کہ ازلی دشمن کو تنبیہ ہے کہ آئندہ اس نے جارحیت کی جرات کی تو اسے پہلے سے زیادہ طاقت سے جواب دیا جائے گا ۔