پنجاب بھر میں 1261 ٹریفک حادثات میں 15 افراد جاں بحق، 1261 زخمی

جمعہ 8 مئی 2026 18:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2026ء) ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں1261ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں615افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔846معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔

ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (75فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرتے ہوئے لائن اور لین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں866ڈرائیوز،59کم عمر ڈرائیور، 452 مسافر اور 156پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ262ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی درالحکومت314متاثرین کے ساتھ پہلے،فیصل آباد 100حادثات میں109متاثرین کے ساتھ دوسر ے ، ملتان 77حادثات میں83متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1476متاثرین میں1199مرد اور277خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 267افراد کی اوسط عمر18سال سے کم 799 افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ410زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں1323موٹرسائیکلز،89آٹورکشے،156کاریں،35وین،11مسافر بسیں،40ٹرک اور60دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔