قبضہ مافیا کے خلاف سخت آپریشن کا فیصلہ، ملوث افسران کے خلاف ایف آئی آر درج ہوگی
سرجانی ٹاؤن سیکٹر 10 اور 13 میں ایک مقامی بلڈر عوام کو غیر قانونی زمین فروخت کر رہا ہے، لہذا شہری ایسے جعلساز عناصر سے ہوشیار رہیں،سید ناصر شاہ
جمعہ 8 مئی 2026 23:55
(جاری ہے)
وزیر داخلہ ضیا الحسن لنجار نے کہا کہ تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز آپریشن میں شامل ہوں گے اور کسی بھی سطح پر غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔
وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے کہا کہ آپریشن میں محکمہ کچی آبادی بھی شامل ہوگا اور قبضہ مافیا کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ سرجانی ٹاؤن سیکٹر 10 اور 13 میں ایک مقامی بلڈر عوام کو غیر قانونی زمین فروخت کر رہا ہے، لہذا شہری ایسے جعلساز عناصر سے ہوشیار رہیں۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کسی بھی ادارے کے افسران یا اہلکار قبضے میں ملوث پائے گئے تو شواہد کی بنیاد پر ان کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ناصر حسین شاہ نے خبردار کیا کہ آج کے بعد اگر ریونیو، اینٹی انکروچمنٹ، پولیس یا انتظامیہ کے کسی علاقے میں قبضے کی شکایت سامنے آئی تو متعلقہ افسران کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے انہیں گرفتار کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلی سندھ کی ہدایات پر تجاوزات اور قبضہ مافیا کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائی ہوگی اور کوئی بھی بااثر شخصیت قانون سے بالاتر نہیں ہوگی۔میئر کراچی مرتضی وہاب نے اجلاس میں کہا کہ کراچی میں راتوں رات کچی آبادیاں قائم ہوجاتی ہیں لیکن کوئی ادارہ ذمہ داری قبول کرنے کو تیار نہیں ہوتا، اس لیے کچی آبادیوں اور گوٹھ آباد کا جامع سروے بھی کرایا جائے گا۔اجلاس میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ ترقیاتی ادارے اپنے ریکارڈ اور دستاویزات درست کریں تاکہ قانونی پیچیدگیوں سے بچا جا سکے اور آپریشن کے دوران اس بات کا خصوصی خیال رکھا جائے گا کہ کسی بے گناہ شہری کے ساتھ ناانصافی نہ ہو۔مزید قومی خبریں
-
آپریشن بُنیانٌ مَّرصوص قومی دفاع، عسکری مہارت اور قومی یکجہتی کی شاندار مثال ہے، سپیکر قومی اسمبلی
-
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ایم پی اے وڈھ میر جہانزیب مینگل کی رہائش گاہ پہنچ کر ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا اور فاتحہ خوانی کی
-
ساؤتھ ایئر کے پہلے طیارے کی پاکستان آمد
-
آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی قومی اتحاد اور سفارتی فتح کی علامت ہے، شرمیلا فاروقی
-
نرسوں کا عالمی دن 12 مئی کو منایا جائیگا
-
لاہور میں داماد کا اسلحہ کے زور پر سسرالیوں پر تشدد، ملزم گرفتار
-
لاہور،رکشہ دلوانے کے بہانے ساتھ لے جاکر 2 لڑکیوں کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا، ملزمان گرفتار
-
لاہور پارکنگ سسٹم ڈیجیٹلائزیشن کا باضابطہ آغاز
-
کسی نے جارحیت کی تو فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے،طاہر محمود اشرفی
-
2026 کی پہلی سہ ماہی: ایزی پیسہ بینک کا قبل از ٹیکس منافع 3.66 ارب روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
-
سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت گر گئی، چاندی بھی سستی
-
گورنر خیبر پختونخوا سے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء عالم زیب خان ایڈوکیٹ کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.