وفاقی سیکرٹری کامرس جواد پال سے صدر لاہور چیمبر کی ملاقات، برآمدات بڑھانے پر زور
جمعہ 8 مئی 2026 22:48
(جاری ہے)
صدر لاہور چیمبر فہیم الرحمن سہگل نے کہا کہ بار بار ایس آر اوز کے اجرا اور ٹیکس قوانین کی مختلف تشریحات سے صنعتی ترقی اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کو نقصان پہنچا ہے۔
انہوں نے کہا کہ صنعتوں اور برآمدات کے فروغ کے لیے مستحکم اور واضح پالیسی ناگزیر ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کاروبار کرنے کی لاگت خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے میں زیادہ ہے کیونکہ توانائی، ٹیکسز اور دیگر اخراجات بہت زیادہ ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ خام مال اور انٹرمیڈیٹ مصنوعات پر ڈیوٹیز کم کی جائیں تاکہ مقامی صنعت اور برآمدات کو سہارا مل سکے۔فہیم الرحمن سہگل نے کہا کہ موجودہ 0 سے 15 فیصد ٹیرف نظام مقامی صنعت کے لیے کافی نہیں، کیونکہ پاکستانی صنعتیں خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے میں زیادہ لاگت پر کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے مختلف شعبوں کے لیے الگ الگ ٹیرف نظام متعارف کرانے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے برآمد کنندگان کے لیے آسان اور قابلِ اعتماد فائنل ٹیکس رجیم (ایف ٹی آر) بحال کرنے، تاجروں کے لیے فکسڈ ٹیکس نظام متعارف کرانے اور مینوفیکچررز اور کمرشل امپورٹرز کے درمیان ودہولڈنگ ٹیکس کے فرق کو کم کرنے کی تجویز بھی دی۔ملاقات میں ایکسپورٹ فسیلیٹیشن اسکیم (ای ایف ایس ) کی نگرانی بہتر بنانے، ریئل ٹائم ڈیٹا شیئرنگ اور پوسٹ کلیئرنس آڈٹ کے ذریعے اسکیم کے غلط استعمال کو روکنے پر بھی گفتگو ہوئی تاکہ حقیقی برآمد کنندگان متاثر نہ ہوں۔ایکسپورٹ ڈائیورسیفیکیشن، ویلیو ایڈڈ شعبوں، ووکیشنل ٹریننگ، آئی ٹی اور ڈیجیٹل سروسز کے فروغ پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر لاہور چیمبر نے صنعتوں سے منسلک تربیتی پروگراموں اور جدید مہارتوں کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔فہیم الرحمن سہگل نے اسٹیٹ بینک کی پالیسی میں اصلاحات کے ذریعے بل ٹو شپ ٹو نظام کے تحت تھرڈ کنٹری ٹریڈ کی اجازت دینے اور پیک شدہ دودھ اور گوشت کی مصنوعات پر 18 فیصد سیلز ٹیکس ختم کرنے کی تجویز بھی دی تاکہ معیاری اور محفوظ فوڈ انڈسٹری کو فروغ مل سکے۔مزید تجارتی خبریں
-
انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافے نے صنعتی شعبے کی کمر توڑ دی ہے، فباٹی
-
مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں 400 روپے کی کمی
-
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: 100 انڈیکس کاروباری ہفتے میں 4.98 فیصد بڑھا
-
ڈیجیٹل پاکستان کا مستقبل نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے،صدر آئی سی سی آئی سردار طاہر محمود
-
معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر وزیر اعظم ،فیلڈ مارشل ،قوم کو مبارکباد ‘ ایف پی سی سی آئی
-
ملک میں سونے کی قیمتوں میں کمی ،فی تولہ سونے کی قیمت 4لاکھ 94 ہزار 62 روپے ہو گئی
-
مہنگی بجلی اور لوڈشیڈنگ نے کاروبار تباہ کردیے، ایاز میمن موتی والا
-
سیکشن 7E کالعدم ہونے سے تعمیراتی شعبہ دوبارہ فعال ہوگا، میاں زاہد حسین
-
برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے 16روپے درجن سستے
-
برائلر گوشت ، فارمی انڈوں کے نرخ
-
معرکہ حق میں پاک فوج نے بے مثال جرات، حکمت عملی ،قربانی کی نئی تاریخ رقم کی ‘ خادم حسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.