Live Updates

ایبی گیٹ حملے کے ماسٹر مائنڈ کو پاکستان نے گرفتار کر کے امریکا کے حوالے کیا: امریکی رپورٹ

ہفتہ 9 مئی 2026 18:00

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2026ء) ایبی گیٹ حملے کے ماسٹر مائنڈ کو پاکستان نے گرفتار کرکے امریکا کے حوالے کیا۔امریکا کی انسداد دہشتگری 2026 کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں ایبی گیٹ حملے کے ماسٹرمائنڈکو 43 دن کے اندرگرفتارکیا گیا۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق ایبی گیٹ حملے کے ماسٹر مائنڈ کو پاکستان نے گرفتارکرکے امریکا کے حوالے کیا تھا جس پر ٹرمپ نے پاکستان کا شکریہ بھی ادا کیا تھا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ امریکا نے القاعدہ، داعش خراسان اور دیگر امریکا مخالف دہشتگرد گروہوں کے خاتمے کے لیے کارروائیاں مزید تیز کرنے کا اعلان کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق داعش اور القاعدہ جیسے گروہوں کوسنگین خطرہ قرار دیتے ہوئے امریکا نے شراکت دار ممالک کی مدد بڑھانے کا بھی اعلان کر رکھا ہے۔
Live آپریشن غضب للحق سے متعلق تازہ ترین معلومات