Live Updates

آبنائے ہرمز میں کشیدگی،ایران نے تیل بردار جہاز قبضے میں لے لیا

ہفتہ 9 مئی 2026 22:27

تہران ،واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2026ء) امریکا کے ایران جانے والے 2 جہازوں کو ناکارہ بنانے کے دعوے کے بعد ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے بھی خلیجِ عمان میں ایک تیل بردار جہاز کو قبضے میں لینے کا دعوی کیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق آبنائے ہرمز میں ایران اور امریکا کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ایرانی حکام کے مطابق قبضے میں لیا گیا جہاز اوشین کوئی ایرانی تیل کی برآمدات متاثر کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔

ایرانی سرکاری ذرائع نے جہاز پر کارروائی کی ویڈیو بھی جاری کی ہے۔دوسری جانب امریکی فوج نے کہا ہے کہ ایرانی بندرگاہوں کی طرف بڑھنے والے 2 جہازوں کو روک دیا گیا ہے، امریکی حکام کے مطابق ایران کے ساتھ جنگ بندی برقرار ہے تاہم حالات اب بھی کشیدہ ہیں۔
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات