Live Updates

بھارت کی جانب سے آبی معاہدہ معطلی پر ماہرین کا ماحولیاتی انتباہ

ہفتہ 9 مئی 2026 21:16

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2026ء) آبی حیات کے ماہر ڈاکٹر محمد نعیم خان نے خبردار کیا ہے کہ بھارت کی جانب سے دریائے سندھ کے پانی سے متعلق معاہدے کی معطلی پاکستان کے دریائی نظام اور ماحولیات پر سنگین اثرات ڈال سکتی ہے۔امریکا کے شہر پورٹ لینڈ میں ہونے والی ایک کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ دریائے سندھ کا نظام پاکستان سمیت چین، بھارت اور افغانستان کے وسیع علاقوں میں پھیلا ہوا ہے اور یہ آبی حیات، جنگلات اور قدرتی ماحولیاتی نظام کے لیے نہایت اہم ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر محمد نعیم خان نے کہا معاہدے کی معطلی کے بعد معلومات کے تبادلے اور پانی کے منصوبوں سے متعلق پیشگی اطلاع کا نظام متاثر ہوا ہے، جس کے نتیجے میں دریاؤں خصوصاً چناب کے بہاؤ میں نمایاں تبدیلیاں دیکھی گئی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ 2025 میں بالائی علاقوں سے پانی کے اخراج میں کمی کے باعث نیچے کے علاقوں میں غیر معمولی طور پر پانی کی کمی پیدا ہوئی، جس سے ماحولیاتی نظام اور آبی حیات کو خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔ماہرین کے مطابق یہ صورتحال پاکستان کے ڈیلٹا، دلدلی علاقوں اور مچھلیوں کی نسلوں پر بھی منفی اثر ڈال سکتی ہے۔
Live آپریشن غضب للحق سے متعلق تازہ ترین معلومات