Live Updates

پاکستان کی کامیاب سفارتکاری پر دنیا کی نظریں مرکوز ہیں، عاصم افتخار

معرکہ حق کے بعد ایک سال میں عالمی سطح پر پاکستان ابھر کر سامنے آیا ،پاکستانی مندوب

اتوار 10 مئی 2026 16:50

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2026ء) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہاہے کہ پاکستان عالمی سطح پر استحکام کا سبب بن رہا ہے، عالمی سطح پر پاکستان کی بات توجہ سے سنی جارہی ہے،معرکہ حق کے بعد ایک سال میں عالمی سطح پر پاکستان ابھر کر سامنے آیا ،اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے نیویارک میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان عالمی سطح پر استحکام کا سبب بن رہا ہے، عالمی سطح پر پاکستان کی بات توجہ سے سنی جارہی ہے،ان کا کہناتھا کہ امریکا ایران مذاکرات میں پاکستان کی کامیاب سفارتکاری پر دنیا کی نظریں مرکوز ہیں، ان کا کہنا تھا کہ معرکہ حق کے بعد ایک سال میں عالمی سطح پر پاکستان ابھر کر سامنے آیا ۔
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات