امریکا ایران جنگ، خام تیل کی قیمتوں میں مزید 3 فیصد سے زائد اضافہ

پیر 11 مئی 2026 13:05

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2026ء) امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے ایرانی تجاویز مسترد کرنے اور آبنائے ہرمز کھلنے کی غیریقینی صورتحال کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 3 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی میڈیا کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت 104 ڈالر فی بیرل اور ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت 99 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔تیل کی قیمتوں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کے مطابق جنگ شروع ہونے کے بعد برینٹ خام تیل کی قیمت تقریبا 20 ڈالر بڑھی ہے۔