ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 5,300 روپے کمی ریکارڈ

پیر 11 مئی 2026 16:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2026ء) ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 5,300 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 88 ہزار 3 سو 62 روپے کا ہوگیا ۔

(جاری ہے)

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 5,300 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 88 ہزار 3 سو 62 روپے کا ہوگیا ہے، 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 4,544 روپے کمی کے بعد 423,235 روپے سے کم ہو کر 418,691 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 387,979 روپے سے کم ہو کر 383,814 روپے ہوگئی۔

آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے بالترتیب 8,513 روپے اور 7,298 روپے پر مستحکم رہی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4,713 ڈالر سے کم ہو کر 4,660 ڈالر ہو گئی۔