ایس ایم ای سیکٹر کے نظر انداز کیے جانے والے شعبوں کو مضبوط بنانے کیلئے کوشاں ہیں، نادیہ جہانگیر سیٹھ

پیر 11 مئی 2026 20:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2026ء) سمال اینڈ میڈیم انٹر پرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سمیڈا )کی چیف ایگزیکٹو آفیسر نادیہ جہانگیر سیٹھ نے کہا ہے کہ ملک میں ایس ایم ای سیکٹر کو انفارمل سے فارمل بنانے اور نظر انداز کیےجانے والے شعبوں کو مضبوط بنانے کیلئے کوشاں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایس ایم ایز کی ترقی کیلئے مختص ڈی -8 کے سرکاری ترقیاتی اداروں کے 9 ویں اجلاس میں کیا ۔

مذکورہ ورچوئل اجلاس نائیجیریا کی ایس ایم ای ڈویلپمنٹ ایجنسی ( سمیڈن ) میزبانی میں منعقد ہوا ۔جس میں ڈی۔ 8 کے رکن ممالک نے آپس میں ایس ایم ایز کی تجارت کے فروغ پر غورو خوض کیا او ر اس ضمن مین ایک مشترکہ لائحہ عمل کی تشکیل کیلئے سفارشات مرتب کیں۔ وزارت صنعت و پیداوار کی رہنمائی میں پاکستان کی نمائیدگی کرتے ہوئے سمیڈا کی سی ای او نادیہ جہانگیر سیٹھ نے کہا کہ ڈی 8 کا سابقہ اجلاس پاکستان کی میزبانی میں منعقدہوا تھا جس میں ترتیب دی گئیں تجاویز و سفارشات اس وقت عملی مرحلے میں داخل ہو رہی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ حکومت وزیر اعظم کے وژن کے مطابق ملک میں ایس ایم ای سیکٹر کو انفارمل سے فارمل بنانے اور نظر انداز کیئے جانے والے شعبوں کو مضبوط بنانے کیلئے کوشاں ہے جس میں سمیڈا کو کلیدی کرادار سونپا گیا ہے۔ انہوں نے پاکستانی ایس ایم ایز کی بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی کے لیے مواقع کی نشاندہی کی ۔انہوں نے کہاکہ ہم وزارت صنعت وپیداوار کی رہنمائی میں پاکستان کی ویمن پاپولیشن ، نوجوانوں اور مائیکرو انٹرپرائزز کو تقویت دینے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سمیڈا ، ایس ایم ایز کی بین الاقوامی تجارتی میلوں اور کاروباری وفود میں شرکت کوممکن بنا کر ان کی صلاحیتوں کو تقویت دے رہا ہے ۔ نیز مقامی ایس ایم ایز کو بین الاقوامی سطح پر درکار سرٹیفیکیشن کے حصول میں سمیڈا بھرپور مدد کررہا ہے۔ انہوں نے مذکورہ اجلاس بلانے اور گہرے علاقائی تعاون کی رفتار کو برقرار رکھنے پر نائیجیریا کی حکومت اور ڈویلپنگ 8 آرگنائزیشن فار اکنامک کوآپریشن سیکرٹریٹ کی تعریف کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی-8 کے سیکرٹری جنرل اور سفیر سہیل محمود نے ڈی8 معیشتوں میں ترقی، روزگار اور جدت کے محرک کے طور پر ایس ایم ایزکے مرکزی کردار پر زور دیا۔ انہوں نے 2030 تک 500 بلین امریکی ڈالر کے انٹراڈی8 تجارتی ہدف کو حاصل کرنے میں ایس ایم ایز کے اہم کردار کو بھی اجاگر کیا۔شرکا نے ایس ایم ای ایکو سسٹم کو مضبوط بنانے، انٹرا-ڈی8 تجارت کو بڑھانے اور پورے خطے میں جامع اور پائیدار اقتصادی ترقی کو آگے بڑھانے کے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے ابوجا میں ڈی8 ایس ایم ایز سنٹر کے لیے ایک منظم ڈرافٹ ایکشن پلان پیش کرنے پر نائجیریا کی تعریف کی۔