افواج پاکستان کی قربانیوں کو یاد رکھا جائے گا،عبدالرشید بلوچ

ساؤتھ معرکہ حق مین اینڈ وومن یوتھ باکسنگ کے دلچسپ مقابلے مکمل ہوگئے

پیر 11 مئی 2026 20:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2026ء) کراچی ساؤتھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کراچی ڈویڑن باکسنگ ایسوسی ایشن کے تعاون سے ایک روزہ ساؤتھ معرکہ حق مین اینڈ وومن باکسنگ ٹورنامنٹ کے مقابلے استاد علی محمد قمبرانی باکسنگ ایرینا ککری اسپورٹس کمپلیکس لیاری میں اختتام پذیر ہوئے۔ تقریب کے مہمان خصوصی سابق کراچی ساؤتھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر، سابق انٹر نیشنل باکسر عبدالرشید بلوچ نے باکسرمیں انعامات تقسیم کرتے ہوئے کہاکہ ہماری مسلح افواج نے دشمن کو ناک و چنے چبوائے وہ تاریخ کا ایک باب بن چکا ہے۔

جس کی بدولت آج پوری دنیا میں افواج پاکستان کی قربانیوں کو یاد رکھاجائے گا۔ اس سلسلے میں یہ باکسنگ ٹورنامنٹ کا انعقاد اپنے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے منعقد کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری عبدالرزاق، نائب صدر عبدالوحید، سابق انٹر نیشنل باکسر عدنان بابا، موسیٰ قمبرانی و دیگر بھی موجود تھے۔

ریفری ججز کے فرائض عبدالوحید درویش، خرم بلوچ گلزار خان، مراد بخش، سمیہ رفیق اورگل جبین ملنگ نے انجام دیئے۔اس سے قبل سیکریٹری ساؤتھ محمد رستم بلوچ نے مہمان خصوصی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پروگرام کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ ایک روزہ مقابلوں میں 8کلبز کے 46باکسرز نے حصہ لیا جن کے نتائج درج ذیل ہیں۔ 50کلو گرام میں آصف نے یاسین کو 3-0سے، وسیم نے بلال کو 2-1 سے۔

55کلو گرام میں رضوان نے عثمان کو 2-1 سے، عمیس نے شیراز کو 3-0 سے۔ 60کلو گرام میں سرور نے سمیر کو 3-0 سے، محمد رضوان نے احمد رضا کو 2-1سے ہرا دیا۔ خواتین مقابلوں میں 45کلو گرام میں ایمان نے افشاں کو 3-0 سے۔ 48کلو گرام میں نور الہدیٰ نے گل بی بی کو 3-0 سے۔ 51کلو گرام میں عائشہ نے نفیسہ کو 2-1 سے ہرا دیا۔ اس موقع پر شائقین باکسنگ کی بڑی تعداد موجود تھی۔