Live Updates

نئی آئی سی سی ون ڈے ٹیم رینکنگ میں پاکستان کی تنزلی

گرین شرٹس پانچویں نمبر پر چلے گئے، سالانہ رینکنگ اپ ڈیٹ میں بھارت کی پہلی پوزیشن برقرار

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 12 مئی 2026 11:19

نئی آئی سی سی ون ڈے ٹیم رینکنگ میں پاکستان کی تنزلی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 12 مئی 2026ء )  انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سالانہ ون ڈے ٹیم رینکنگ جاری کر دی، جس میں بھارت نے اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھی ہے۔ 
تازہ رینکنگ کے مطابق بھارت 118 پوائنٹس کے ساتھ بدستور پہلے نمبر پر موجود ہے جب کہ نیوزی لینڈ 113 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور عالمی چیمپئن آسٹریلیا 109 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر برقرار ہے۔

(جاری ہے)

 
رینکنگ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو پیچھے چھوڑتے ہوئے چوتھی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ جنوبی افریقہ کے 102 جبکہ پاکستان کے 98 ریٹنگ پوائنٹس ہیں، جس کے بعد قومی ٹیم پانچویں نمبر پر چلی گئی ہے۔ 
آئی سی سی رینکنگ کے مطابق سری لنکا چھٹے، افغانستان ساتویں اور انگلینڈ آٹھویں نمبر پر موجود ہیں جب کہ بنگلا دیش نویں اور ویسٹ انڈیز دسویں پوزیشن پر ہیں۔ 
دوسری جانب پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم 72 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ ایک درجہ تنزلی کے ساتھ آٹھویں نمبر پر آگئی جب کہ وہ T20I اپ ڈیٹ میں آٹھویں نمبر پر موجود ہے۔
Live آپریشن غضب للحق سے متعلق تازہ ترین معلومات