میڈیا عوامی سوچ، سرمایہ کاروں کے اعتماد، سماجی رویہ اور معاشی سمت کی تشکیل میں فیصلہ کن کردار ادا کرتا ہے، سردار طاہر محمود
منگل 12 مئی 2026 22:32
(جاری ہے)
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کو استحکام، مواقع، انٹر پرینیورشپ، سرمایہ کاری، نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور اقتصادی اصلاحات پر مبنی "گروتھ بیانیہ" کی ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تعمیری صحافت اور متوازن گفتگو سرمایہ کاروں کے اعتماد اور قومی استحکام کو مضبوط کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا عام شہریوں کے رویہ پر بھی اثر انداز ہوتا ہے اور سنسنی خیز رپورٹنگ سے عوام کا اعتماد کمزور ہوتا ہے، غیر رسمی معیشت کو وسعت ملتی ہے اور معاشی اعتماد کو نقصان پہنچتا ہے۔ انہوں نے ٹاک شوز کے میزبانوں پر زور دیا کہ وہ ذمہ دارانہ صحافت، تعمیری قومی مکالمہ کو فروغ دیں اور معیشت، برآمدات، ٹیکنالوجی، صنعتی ترقی اور قومی اتحاد پر زیادہ توجہ مرکوز کریں۔میڈیا بیانیہ اور سرمایہ کاروں کا اعتماد کے حوالہ سے پینل ڈسکشن کے دوران ملٹی میڈیا جرنلسٹ اطہر کاظمی نے کہا کہ میڈیا آئینہ کی طرح معاشرہ کے رویوں کی عکاسی کرتا ہے اور صنعت میں بعض کمزوریوں کے باوجود اسے منفی پہلوؤں کا ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جانا چاہئے۔ سابق ڈی جی این ڈی یو میجر جنرل (ر) سمریز سالک نے کہا کہ معیشت کا فروغ ایک اجتماعی ذمہ داری ہے اور ٹاک شوز میں معیشت اور سماجی مسائل پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر لائسنسنگ پیمرا وکیل خان نے کہا کہ میڈیا کے شعبہ میں خبروں، تفریح، علاقائی چینلز اور ایف ایم ریڈیو سٹیشنوں کے لئے جاری کئے گئے متعدد لائسنسوں کے ساتھ نمایاں ترقی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فرضی خبروں اور سنسنی خیزی کو روکنے کے لئے ذمہ دارانہ صحافت، خبروں کی صداقت اور موثر ادارتی نگرانی ضروری ہے۔ مشال پاکستان کے شریک بانی اور سی ای او عامر جہانگیر نے ریمارکس دیئے کہ میڈیا کو عوامی اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کے فروغ پر مرکوز رہنا چاہیے۔ غیر رسمی معیشت اور عوامی طرز عمل پر اثرات" کے عنوان سے دوسرے سیگمنٹ میں سفیر عمران علی نے کہا کہ پالیسی سازوں اور اداروں کو عوام کو درپیش حقیقی مسائل کو حل کرنا چاہئے۔ اینکر پرسن فیصل رحمان نے کہا کہ حکومتیں میڈیا کی بجائے اداروں، انتظامی نظاموں اور پالیسی فریم ورک کے ذریعے چلائی جاتی ہیں۔ معروف صحافی ابوبکر نے میڈیا کو تصورات کی تشکیل اور ذہنیت کو تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھنے والا ایک طاقتور ٹول قرار دیا جبکہ اینکر پرسن نیئر علی نے کہا کہ پولرائزیشن ایک عالمی رجحان ہے اور ضابطوں کا منصفانہ اور مستقل نفاذ اصل چیلنج ہے۔ آئی سی سی آئی کے سابق صدر اور یونائیٹڈ بزنس گروپ کے سیکرٹری جنرل ظفر بختاوری نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کو اخلاقی، انسان دوست اور ہمدرد افراد کی تعمیر پر توجہ دینی چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوئی بھی معاشرہ اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتا جب تک تاجروں اور کاروباری افراد کو رول ماڈل کے طور پر عزت نہیں دی جاتی۔ سینئر ایڈوائزر ٹریڈ اینڈ گورنمنٹ ریلیشنز، پاکستان برطانیہ بزنس کونسل صائمہ سکھیرا نے اس سیشن کو متاثر کن انداز میں چلایا جبکہ سینئر نائب صدر طاہر ایوب نے اپنے ووٹ آف تھینکس میں تقریب کو کامیاب اور نتیجہ خیز بنانے کے لئے آئی سی سی آئی کی قائمہ کمیٹی برائے سسٹر سٹیز انیشیٹوز کے کنوینئر ساجد اقبال اور ان کی پوری ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔مزید تجارتی خبریں
-
وفاقی وزیر تجارت سے چمڑے کی صنعت کے نمائند ہ وفد کی ملاقات ، مسابقتی چیلنجز اور اصلاحاتی تجاویز پر تبادلہ خیال
-
ملک میں الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ
-
1500 مالیت والے بانڈزکی قرعہ اندازی (کل )
-
برائلرگوشت کی قیمت میں 14 روپے کمی
-
پاکستانی کمپنی ملت ٹریکٹرز نے باضابطہ الیکٹرک وہیکل کے شعبے میں باضابطہ قدم رکھ دیا
-
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ
-
پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں کو ریورس گیئر لگ گیا
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1,100 روپے کمی ،فی تولہ 4 لاکھ 91 ہزار 3 سو 62 روپے کا ہوگیا
-
،1500مالیت والے بانڈز کی قرعہ اندازی (کل) ہو گی
-
برائلر گوشت کی قیمت میں7روپے کلو کمی
-
سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رحجان، 100 انڈیکس 1590.09 پوائنٹس کی کمی کے بعد 168916.22 پوائنٹس پر بند
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ ہوگیا، خریداروں نے سر پکڑ لئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.