بنگلادیش کے وکٹ کیپر لٹن داس کی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان پر جملے کسنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی

بدھ 13 مئی 2026 12:44

بنگلادیش کے وکٹ کیپر لٹن داس کی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان پر جملے کسنے ..
ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2026ء) بنگلادیش کے وکٹ کیپر لٹن داس کی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان پر جملے کسنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔بنگلا دیش کیلئے ایک یادگار لمحہ تھا جب نجم الحسن شانٹو کی قیادت میں ٹیم نے پاکستان کو 104 رنز سے شکست دے کر دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔اس جیت کے ساتھ ہی بنگلا دیش نے شان مسعود الیون کے خلاف اپنی مسلسل تیسرا میچ جیتا ہے۔

(جاری ہے)

آخری بار یہ دونوں ٹیمیں 2024 میں مدمقابل آئی تھیں جب بنگلہ دیش نے پاکستان کو ٹیسٹ سیریز میں 2-0 سے شکست دی تھی تاہم محمد رضوان پر بنگلادیش کے وکٹ کیپر لٹن داس شرمناک جملے کسے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔لٹن داس کو یہ کہتے ہوئے واضح طور پر سنا جاسکتا ہے کہ پاکستان میں رضوان کی ساکھ بہت خراب ہے، اگر وہ بڑا شاٹ مارنے کی کوشش میں آؤٹ ہو گئے تو وہ ملک میں قدم رکھنے کے قابل بھی نہیں رہیں گے ان کی ساکھ اتنی گر چکی ہے۔واضح رہے کہ محمد رضوان کی فارم میں گزشتہ چند سالوں کے دوران نمایاں کمی آئی ہے، دائیں ہاتھ کے بیٹر سے کپتانی چھن چکی ہے اور اب وہ تمام فارمیٹس میں اپنی جگہ برقرار رکھنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔