ٌون کانسٹیٹیوشن ایونیو اسلام آباد سکینڈل کے مرکزی کرداروں کی کہانی لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئی

جمعرات 14 مئی 2026 04:55

:لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2026ء) ون کانسٹیٹیوشن ایونیو اسلام آباد سکینڈل کے مرکزی کرداروں کی کہانی لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئی،جسٹس احمد ندیم ارشد نے سرکاری اراضی پر ناجائز قبضے پر نجی ہائوسنگ سوسائٹی ستارہ گرین سٹی کیخلاف درخواست پر یکم جون کو بحث مکمل کرنیکا حکم دیدیا، میاں دائود ایڈووکیٹ نے موقف اپنایا کہ فیصل آباد انتظامیہ، پنجاب حکومت لینڈ مافیا کے ساتھ ملی ہوئی ہے،یہ لینڈ مافیا وہی ہے جس نے ون کانسٹیٹیوشن ایونیو اسلام آباد کا فراڈ کیا ہے، فیصل آباد سوسائٹی کا مالک حاجی ادریس ون کانسٹیٹیوشن ایونیو کا فراڈ کرنے والے شیخ حفیظ کا رشتہ دار ہے، یہ لینڈ مافیا پورے پاکستان میں ایسے ہی سرکاری اراضی پر سوسائٹیاں بنا کر فراڈ کرتا ہے، لینڈ مافیا کو انتظامیہ اور حکومت کی مکمل سرپرستی حاصل ہوتی ہے، نواز شریف کا دوست ہونے کی وجہ سے پنجاب حکومت اور فیصل آباد انتظامیہ ستارہ گرین سٹی کیخلاف کارروائی نہیں کر رہی ہے،فیصل آباد میں غیرقانونی طور پر ستارہ گرین سٹی ہائوسنگ سوسائٹی نے دیہاتیوں کیلئے صدیوں سے قائم سرکاری راستے پر فلائی اوور کی تعمیر شروع کر دی، دیہاتیوں کی درخواستوں پر ضلعی انتظامیہ نے فلائی اوور مسمار کیا، سوسائٹی انتظامیہ کیخلاف کارروائی کیلئے لکھا، انتظامیہ کے ایکشن کے بعد سوسائٹی مالک حاجی ادریس نے نواز شریف سے ایک گھنٹہ ملاقات کی، نواز شریف کے حکم پر مارچ سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے سوسائٹی مالک کے سامنے فیصل آباد انتظامیہ کے سرکاری افسران کی سرزنش کی،مارچ سے لیکر اب تک فیصل آباد انتظامیہ اور فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی سوسائٹی مالک کے سامنے بھیگی بلی بنی ہوئی ہے، ہائیکورٹ کے عدالتی جائزہ کیلئے سیاسی اثر و رسوخ کے دستیاب دستاویزی ثبوت بھی درخواست کے ساتھ منسلک کر دیئے ہیں، سیاسی اثر و رسوخ کی وجہ سے سوسائٹی انتظامیہ نے دوبارہ سرکاری راستے پر قبضہ شروع کر دیا ہے، سوسائٹی مالک نے دوبارہ سرکاری راستے پر فلائی اوور کی تعمیر شروع کر دی ہے، سرکاری محکمے ایک دوسرے پر ذمہ داری ڈالنے کی آڑ میں غیرقانونی سوسائٹی کی سہولت کاری کر رہے ہیں، استدعا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ غیرقانونی ستارہ گرین سٹی ہائوسنگ سوسائٹی کیخلاف کارروائی کا حکم دے،لاہور ہائیکورٹ انتظامیہ کو ہنگامی بنیادوں پر فلائی اوورکومسمار کرنے کا حکم دے، ڈپٹی کمشنر کا عدالت میں جواب نے موقف اپنایا کہ ستارہ گرین سٹی نے سرکاری راستہ کے اوپر فلائی اوور بنایا ہے، خسرہ نمبر 154 اور 155 کی سرکاری اراضی پر فلائی اوور بنایا گیا ہے، یہ درست ہے کہ فلائی اوور سرکاری راستہ کے اوپر سے گزر رہا ہے، ستارہ گرین سٹی ابھی تک فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے منظور نہیں ہوئی جیسے ہی منظور ہوگی تو کنڈونیشن فیس اور بقایا جات وصول کرینگی