بینکوں میں پیسہ رکھنے سے کاروبار نہیں چل سکتے ،ایس ایم تنویر
کاروباری برادری کیلئے کام کیا جائے،بشیرجان محمد،سستی بجلی کی ضرورت ہے،زبیرطفیل تقریب سے خالدتواب کا خطاب،حنیف گوہر،معین حیدر،احسن بختاوری اور دیگر کی شرکت
جمعہ 15 مئی 2026 21:55
(جاری ہے)
جبکہ تقریب میںسابق گورنر سندھ معین الدین حیدر،ثاقب فیاض مگوں،سلمان طفیل،مظہر علی ناصر،حنیف گوہر،احسن بختاوری ،ڈاکٹر عبدالباری،طارق حلیم،میاں زاہد حسین،وسیم الرحمان،ملک خدا بخش،عمرریحان،راشدصدیقی،ڈاکٹرعمران یوسف،شہزادمبین اور دیگر بھی موجود تھے۔
ایس ایم تنویر نے کہا کہ ٹریڈ پالیسی میں اس بات کو دیکھنے کی اشد ضرورت ہے کہ جو80 انڈسٹری بند ہوگئی ہیں وہ کیسے چلائی جائیں۔انہوں نے کہا کہ میں بزنس کمیونٹی سے روابط کیلئے پاکستان کے چاروں صوبوں سمیت گلگت بلتستان بھی گیاہوں جبکہ 13سے زائد مرتبہ کے پی کے بھی گیا تاکہ وہاں کی بزنس کمیونٹی کے مسائل سے آگاہی حاصل کرسکوں۔انہوں نے کہا کہ ایف پی سی سی آئی میں اقتدار اور اپوزیشن گروپس نے ہاتھ ملا لئے ہیں کیونکہ جب ہم آپس میں لڑتے ہیں تو پھر ہماری عزت نہیں ہوتی اور حکومتیں اسکا فائدہ اٹھاتی ہیں،ہمیں بشیر جان محمد نے کہا کہ آپس کا فساد ختم کرکے ایک ہوکر کاروباری برادری کیلئے کام کیا جائے ،انجم نثار بھی اہم ترین لیڈر ہیں اور ہم نے ملکی معیشت کی بہتری کیلئے ملکر جدوجہد کرنے کا عہد کیا ہے ،مشاورت سے پانچ رکنی ہائی پاور کمیٹی قائم کردی گئی ہے جو فیڈریشن کیلئے میرٹ پر ووٹ بینک رکھنے والے امیدواروں کی نامزدگی کرے گی،امیدواروں کو یہ سوچ کر آگے آنا ہوگا کہ فیڈریشن میں تندہی کے ساتھ دوسال بزنس کمیونٹی کی خدمت کرنی ہے،ملکی اکنامی کو ٹھیک کرنا ہے، ہمیں رزلٹ چاہیے تاکہ ہم ایف پی سی سی آئی کا معیار بلند کرسکیں ،اس کے ساتھ ہی بشیر جان محمد کی سربراہی میںایک اکنامک تھنک ٹینک بھی قائم کردیا گیا ہے ،اس نے پانچ سالہ اکنامک ڈیویلپمنٹ پلان بنایا اور شیڈو بجٹ تیار کر لیا ہے ۔ صدر یو بی جی زبیر طفیل نے کہا کہ ایس ایم تنویر یو بی جی کے باہمت سرپرست اعلیٰ ہیں جو دوردراز علاقوں میں جاکر بزنس کمیونٹی کے مسائل معلوم کررہے ہیں،میں سمجھتا ہوں ان کی وجہ سے یو بی جی کا مستقبل بہت محفوظ ہے۔انہوں نے کہا ک آئی ہی پیز ناور انرجی ابھی تک مسئلہ ہیں،،صنعتوں کو مہنگی بجلی اورت گیس مل رہی ہے جابکہ برآمدات کی تیزی اور عالمی مارکیٹ میں مسابقت کیلئے ملکی انڈسٹری کوسستی بجلی اور گیس کی ضرورت ہے۔ بشیر جان محمد نے کہا کہ ایس ایم تنویر بلاشبہ ایس ایم منیر کی بہترین جانشین ہیں،خوشی ہے کہ ملک کی پوری بزنس کمیونٹی متحد ہوگئی ہے،حکومت ہمیں لڑاتی تھی مگر اب ہم ایک ہیں اور اب ایک ہی الیکشن ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ملک میں جب ایلیٹ کلاس کیلئے بے پناہ مسائل ہیں تو غریب آدمی کا کیا حال ہوگا،لہٰذا اب ملک کیلئے دینے کا وقت آگیا ہے،بزنس مین کے نام پر اسکول اور ہسپتال قائم ہونا چاہیئے۔ خالدتواب نے کہا کہ ہم موجودہ حالات میں لڑائی جھگڑے کے متحمل نہیں ہوسکتے،اس وقت ضرورت ہے کہ ملک کے بہتر مفاد میں انڈسٹریاں لگیں تاکہ بے روزگارہ کم ہوسکے۔مزید قومی خبریں
-
پنجاب کے دریائوں میں سیلابی صورتحال بہتر، پانی کا بہا ئومعمول پر آگیا
-
شہر قائد میں پولیس مقابلہ، پولیس اہلکار شہید، 2 ڈاکو ہلاک
-
حضرت داتا گنج بخش رحم اللہ علیہ کے عرس کے حوالے سے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے
-
وفاقی وزیر ریلوے سے سینئر وزیر پنجاب کی ملاقات، مشترکہ ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا
-
جعلی نمبر پلیٹس استعمال کرنے والوں کیخلاف گھیراتنگ،سی ٹی او
-
انڈیا میں کامیاب طلباء تحریک پر پاکستان میں پرجوش نعروں سے شہرت پانے والی طالبہ کا بیان آگیا
-
لاوہ، پنجاب حکومت کا کسانوں کیلئے اپنا کھیت، اپنا روزگار قرضہ پروگرام، شفاف قرعہ اندازی کے ذریعے خوش نصیب کسانوں کا انتخاب
-
سات اگست کو سڑکیں بند ہوگی، لاکھوں لوگ گھروں سے نکلیں گے’حافظ نعیم الرحمن
-
بلوچستان قدرتی وسائل، جغرافیائی اہمیت اور معاشی امکانات کے اعتبار سے بے پناہ صلاحیتوں کا حامل صوبہ ہے، وزیر اعلی بلوچستان
-
7 اگست کو سڑکیں بند ہوگی، لاکھوں لوگ گھروں سے نکلیں گے، حافظ نعیم الرحمن
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سےپاکستان ویل چیئر کرکٹ کونسل کے وفد کی ملاقات
-
مبینہ ہراسگی : شہری کا داتا دربار کے ایڈمنسٹریٹر کیخلاف عدالت سے رجوع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.