جاوید رئیس کو صدارتی اعزاز “تمغۂ امتیاز” سے نوازے جانے پر میرپورخاص میں شاندار استقبالیہ تقریب
اتوار 17 مئی 2026 12:42
(جاری ہے)
تقریب کے بعد شرکاء نے حیدرآباد روڈ پر سے ایک عظیم الشان ریلی بھی نکالی، جس میں خصوصی افراد نے بھرپور شرکت کی اور پاک فوج و پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے۔ اس موقع پر گلستانِ معذورین کے سرپرست آفاق احمد خان نے جاوید رئیس کو پھولوں کا گلدستہ اور سندھ کی ثقافتی پہچان اجرک پیش کی، جبکہ صدر قمرالدین ملک، جے رام، صلاح الدین ملک اور دیگر ممبران نے بھی گلدستے اور پھولوں کے ہار پہنا کر ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
تمغۂ امتیاز یافتہ جاوید رئیس نے صدرِ پاکستان آصف علی زرداری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی خصوصی فرد کو معذور افراد کی خدمات کے اعتراف میں تمغۂ امتیاز دیا گیا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ دن دور نہیں جب میرپورخاص کے گلستانِ معذورین کے نوجوان بھی اپنی صلاحیتوں اور محنت کے بل بوتے پر قومی اعزازات حاصل کریں گے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سرپرست آفاق احمد خان نے کہا کہ آج ایک حقیقی خدمت گزار کو صدارتی اعزاز ملنے پر خصوصی افراد سمیت پوری قوم کا سر فخر سے بلند ہو گیا ہے۔ صدر گلستانِ معذورین قمرالدین ملک نے کہا کہ جاوید رئیس پاکستان بھر کے خصوصی افراد کے لیے رول ماڈل اور باعثِ فخر شخصیت ہیں۔ تقریب کے دوران آفاق احمد خان نے چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر، وزیرِ اعظم شہباز شریف اور پاک افواج کو “معرکۂ حق” کی کامیابی کا ایک سال مکمل ہونے پر مبارکباد بھی پیش کی۔ خوشی کے اس یادگار موقع پر جاوید رئیس، آفاق احمد خان، قمرالدین ملک اور دیگر شرکاء نے خصوصی کیک کاٹا اور ایک دوسرے کو مبارکباد دی۔ \378مزید قومی خبریں
-
گورنر خیبرپختونخوا کا پاکستان کونسل آف سائنٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ لیبارٹریز کمپلیکس پشاور کا دورہ
-
نوجوانوں کو بہتر مواقع اور سہولیات فراہم کرکے ان کی صلاحیتوں سے بھرپور استفادہ کیا جا سکتا ہے، گورنر خیبرپختونخوا
-
زمین منسوخی سے قبل نوٹس اور سماعت کا موقع دینا لازم ہے، سپریم کورٹ
-
خلع پر حق مہر واپسی کی حد مقرر کرنےکے قانون کے معاملے کو وزیر اعلی پنجاب کے نوٹس میں لایا جائے ، سپریم کورٹ
-
لاوارث لاشوں کی شناخت کیلئے 100 جدید بائیومیٹرک مشینیں خرید لی گئیں
-
عظمی بخاری کی مبینہ جعلی ویڈیو وائرل کرنے کے مقدمے کی سماعت (پرسوں) ہو گی
-
ایئرسیال ملک کی دوسری بڑی ایئر لائن بن گئی
-
پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید کی بازیابی کی درخواست مسترد
-
لاہور،خیابان امین میں خوفناک حادثہ، موٹر سائیکل سوار جاں بحق
-
پابندی کے باوجود پتنگوں کی خرید و فروخت و سپلائی میں ملوث تین ملزمان گرفتار،پولیس
-
سیالکوٹ، دوست کے قتل میں ملوث 4 سال سے روپوش اشتہاری مجرم گرفتار
-
نئے صوبے عوام کی مرضی کے بغیر نہیں بن سکتے‘ گورنر پنجاب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.