اٹھائیس ویں ترمیم میں شہری سندھ کے حقوق کو آئینی تحفظ دیا جائے، آفاق احمد

مہاجر ایک قوم ہے،شناخت کے بغیر وجود برقرار نہیں رہتا،شہری سندھ کو بار گیننگ چپ بنایا تو تاریخ معا ف نہیں کریگی،چیئرمین مہاجرقومی موومنٹ

اتوار 17 مئی 2026 21:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2026ء) چیئر مین آفاق احمد نے ضلع وسطی میں کارکنان و زمہ داران کی تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں بسنے والی دیگر قومیتوں کی طرح مہاجر ایک علیحدہ قوم ہے، جو مشترکہ نفسیاتی ردِ عمل اور معاشی مفادات کے علاوہ مفصل زبان اور مہذب و پر وقار ثقافت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہاجر شناخت سے دستبرداری اور گھما پھیرا کر مہا جر حقوق کی بات نے مہاجر نوجوانوں کی خداری اور حوصلوں کوناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔

آفاق احمد نے کہا کہ شناخت کے بغیر وجود برقرار رہتا ہے اور نا وجود کے بغیر حق، ہمیں آنے والی نسلوں کے بہتر مستقبل کیلئے اپنی شناخت کو زندہ رکھنا ہوگا اور اس پر فخر کرنا ہوگا۔آفاق احمد نے کہا کہ 28ویں ترمیم میں شہری سندھ کے حقوق کو اآئینی تحفظ دیا جائے اوراین ایف سی ایوارڈ میں شہری سندھ کے 40فیصد حصے کو آئینی تحفظ دیا جائی28ویں ترمیم میں اگر مہاجروں اور شہری سندھ کے مفادات کو آئینی تحفظ نا دیا تو ہمیں 28وین ترمیم سے کوئی دلچسپی نہیں ہونی چاہیے۔

(جاری ہے)

آفاق احمد نے کہا کہ کارکنان ملکی و غیر ملکی بدلتی صورتحال پر نظر رکھیں۔انہوں نے کہا کہ آئینی ترمیم کے حوالے سے حکومتی بیانات پر گہری نظر رکھی ہوئی ہے،اگر مہاجروں اور شہری سندھ کو بارگننگ چپ کے طور پر استعمال کیا تو تاریخ اس غلطی کو کبھی معاف نہیں کریگی۔