ایوان بالا میں متحدہ عرب امارت سے ہزاروں پاکستانیوں کی بے دخلی کا معاملہ کمیٹی کے سپرد کردیا گیا
جمعرات 21 مئی 2026 23:33
(جاری ہے)
انہوں نے وزرات خارجہ سے مطالبہ کیا کہ اس معاملے پر متحدہ عرب امارات کی حکومت سے اعلیٰ سطحی رابطہ کیا جائے اور وہاں پر زیر حراست پاکستانیوں کو قانونی معاونت فراہم کی جائے۔
معاملے پر مستقل سفارتی رابطہ کاری کو یقینی بنایا جائے اور ان کے بنیادی حقوق کا تحفظ کیا جائے۔انہوں نے کہاکہ گذشتہ پانچ سالوں کے دوران خلیجی ممالک سے 1لاکھ 64ہزار سے زائد پاکستانیوں کو بے دخل کیا گیا ہے جو کہ زیادتی ہے اس کانقصان نہ صرف پاکستان کو ہوگا بلکہ ہم سب کو ہوگا۔سینیٹر اعظم سواتی نے کہاکہ اس معاملے کی تحقیقات ضروری ہیں۔انہوں نے کہاکہ عرب ممالک کے ساتھ پاکستان کے تعلقات بہت اچھے ہیں۔اگر وہاں سے ہمارے پاکستانی بے دخل ہوں تو یہ ذیادتی ہے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہاکہ یہ مسئلہ سوشل میڈیا پر زیر بحث ہے۔انہوں نے کہاکہ متحدہ عرب امارات میں 20لاکھ سے زائد پاکستانی موجود ہیں اور حکومت کے ساتھ ہمارے دیرینہ تعلقات ہیں۔انہوں نے کہاکہ امریکہ اور ایران کے تنازعے میں اب تک چار پاکستانیوں کی شہادت جبکہ 23پاکستانی زخمی ہوئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اب تک 3ہزار 494پاکستانی متحدہ عرب امارات سے ڈی پورٹ کیا گیا ہے اورجن لوگوں کے پاس ویزے موجود ہیں وہ آزادی کے ساتھ رہ رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اس میں بہت سارے افراد مختلف جرائم میں جیلوں میں قید رہنے کے بعد ڈی پورٹ ہوئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ سوشل میڈیا پر جس طرح کے بہتان لگائے جاتے ہیں اس طرح کسی بھی ملک میں نہیں ہوتا ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی طرح دیگر ممالک کے لوگ بھی ڈی پورٹ ہوئے ہیں اگر کسی نے کوئی جرم کیا ہو۔انہوں نے کہاکہ صرف پاکستانیوں کو ٹارگٹ نہیں کیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ اس جنگ کی وجہ سے وہاں پر بہت سارے کاروبار اور کمپنیاں بند ہوئی ہیں۔انہوں نے کہاکہ متحدہ عرب امارات کے اپنے ضابطے ہیں تاہم وہاں پر پاکستانیوں کو سہولیات کی فراہمی کیلئے ہمارے سفارت خانے پوری طرح فعال ہیں۔اس موقع پر اپوزیشن لیڈر نے کہاکہ اس معاملے کو کمیٹی کے سپرد کیا جائے۔تاکہ مسائل کا حل نکالا جاسکے۔اس موقع پر چیرپرسن سینیٹر شیری رحمن نے معاملہ خارجہ کمیٹی کے سپر د کردیا۔۔۔۔اعجاز خانمزید قومی خبریں
-
پاکستان کو ایک سال میں 16ارب ڈالر سے زائد بیرونی قرض ملے ،سعودی عرب سب سے بڑا مالی معاون رہا
-
پائیدار امن ہی سرمایہ کاری، صنعتی ترقی اور روزگار کے نئے مواقع کی ضمانت ہے،فیصل کنڈی
-
چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں کااقوام متحدہ میں نیو اربن ایجنڈا کے وسط مدتی جائزے سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس
-
قوم کا دہشت گردی اورفرقہ واریت کے خلاف متحد ہونا ناگزیر ہے‘سردار سلیم حیدر خان
-
نیلسن منڈیلا کی پوری زندگی صبر،استقامت وجدوجہد کا روشن استعارہ ہے،وزیراعلی پنجاب
-
گورنر سندھ سے انڈونیشیا کے سفیرکی ملاقات کی،باہمی روابط کے فروغ پر تبادلہ خیال
-
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی زیر صدارت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کمیٹی کا اہم اجلاس
-
وفاقی وزیرِ پٹرولیم علی پرویز ملک کی زیر صدارت اوگرا، آئل انڈسٹری اور متعلقہ اداروں کا اعلیٰ سطحی مشاورتی اجلاس کا انعقاد
-
مریم نواز کا وانا میں دہشت گردی کی کوشش ناکام بنانے پر اظہار تشکر
-
وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے کویتی ہم منصب شیخ جراح جابر الاحمد الصباح کا ٹیلیفون پر رابطہ، خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال
-
مولانا فضل الرحمٰن کا شہداء سے متعلق بیان افسوسناک، خیبر پختونخوا کے عوام اپنی افواج اور سیکیورٹی فورسز کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں،فیصل کریم کنڈی
-
زنا بالجبر کے مقدمہ کا فیصلہ، ملزم کو 25سال قید با مشقت کی سزا سنا دی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.