اجتماعی شادیوں جیسے فلاحی پروگرام معاشرے کے کمزور طبقات کے لیے امید کی کرن ہیں ،پاکستا ن پیپلز پارٹی رہنما

ہفتہ 23 مئی 2026 19:27

حضرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2026ء) مرکزی رہنما پاکستا ن پیپلز پارٹی و سابق امیدوار قومی اسمبلی ملک شیر خان سدھریال نے کہا ہے کہ اجتماعی شادیوں جیسے فلاحی پروگرام معاشرے کے کمزور طبقات کے لیے امید کی کرن ہیں اور وہ اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ کوئی بھی مستحق بچی شادی سے محروم نہ رہے، گو رنر پنجاب سردار سلیم حیدر کے ویژن کے مطابق پہلے 35 اور عیدالاضحیٰ سے قبل 100 شادیوں کا ہدف پورا کیے جانے کا اعلان کیا گیا اور ویژن کو پورا کر تے ہوئے 120 بچیوں کو رخصت کرکے ایک نئی مثال قائم کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ عیدالاضحیٰ کے بعد رجسٹریشن کے عمل کو مکمل کرکے اجتماعی شادیوں کے ایک اور بڑے پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا جبکہ آئندہ مرحلے میں 500 اجتماعی شادیوں کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک عظیم الشان اجتماعی شادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر امیدوا ر قومی اسمبلی حلقہ این اے 50 سردار فیضا ن حیدر خان، ضلعی صدر پاکستان پیپلز پارٹی ملک ریا ست سدھریال، امیدوار پنجاب اسمبلی حلقہ پی پی 4 ملک امانت خان راول،پیرعباس محی الدین مکھڈ شریف، سردار اشعر حیات خان، ملک زمرد خان، پیر نجیب سلطان باہو، سید عاطف شاہ گیلانی، پیر گولڑہ شریف شمس الدین شمس گیلانی، سردار محمد علی، سردار احسن خان، ملک امداد حسین، کیپٹن فقیر خٹک، رفعت حیات خان، نصیر جدون، حاجی اختر اور دیگر معززین بھی موجو د تھے۔

\378