پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا باقاعدہ آغاز (آج) ہفتہ سے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہو گا
جمعہ 29 مئی 2026 18:22
(جاری ہے)
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان اب تک 111 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے جا چکے ہیں جبکہ قومی ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف آخری دو ون ڈے سیریز دو، ایک سے اپنے نام کی تھیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) پہلی مرتبہ پاکستان میں ’’پی سی بی لائیو‘‘ کے ذریعے میچز کی لائیو سٹریمنگ بھی فراہم کرے گا جبکہ شائقین میچز براہ راست پی ٹی وی سپورٹس پر بھی دیکھ سکیں گے۔ پی سی بی کے مطابق کمنٹری پینل میں عامر سہیل، رمیز راجہ، بازید خان، عروج ممتاز اور آسٹریلیا کے گریگ بلیوٹ شامل ہوں گے۔ قومی ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان کا ایک ہزارواں ون ڈے انٹرنیشنل کھیلنا قومی ٹیم کے لیے ایک یادگار اور خاص لمحہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا دنیا کی مضبوط ترین ٹیموں میں شمار ہوتی ہے اور دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلے ہمیشہ دلچسپ اور سخت ہوتے ہیں۔ شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں نے ٹریننگ کیمپ میں بھرپور محنت کی ہے اور پوری ٹیم کامیابی کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف گزشتہ دو ون ڈے سیریز میں کامیابی سے قومی ٹیم کا اعتماد بلند ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ راولپنڈی اور لاہور میں کرکٹ شائقین ہمیشہ قومی ٹیم کی بھرپور حوصلہ افزائی کرتے ہیں اور امید ہے کہ اس بار بھی شائقین کی بھرپور سپورٹ کھلاڑیوں کے لیے حوصلہ افزا ثابت ہو گی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
بالرز ڈویلپمنٹ کیمپ کا نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں آغاز ہو گیا
-
دو روز میں 30 وکٹیں گرنے کے باوجود میککے کی پچ کو ’اعلیٰ ترین‘ ریٹنگ ملنے کا امکان
-
ایبٹ آباد، سید اظہر علی شاہ میموریل باسکٹ بال چیمپئن شپ،ہزارہ یونیورسٹی اوربالاکوٹ کی ٹیمیں فائنل میں پہنچ گئیں
-
دوسرا ٹیسٹ: بھارتی بیٹر یشسوی جیسوال اور سری لنکن بولر اسیتھا فرنینڈو پر جرمانہ عائد
-
کراچی میں انڈر 15 کرکٹ کا فروغ، میڈی کیم گروپ کا تعاون جاری رکھنے کا اعلان
-
میں نے پاکستان کی ایسی کمزور ٹیم کبھی نہیں دیکھی، کھلاڑی بالکل بے بس اور خوفزدہ دکھائی دے رہے ہیں،مائیکل وان
-
فیفا صدر سے ملاقات کے فوراً بعد رونالڈو کے عجیب تاثرات، ویڈیو وائرل
-
پاکستانی خواتین کرکٹ ٹیم کی نجیہہ علوی انجری کے باعث ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ سے باہر، صدر شمس شامل
-
کابینہ ڈویژن کا قومی کرکٹرز کی تنخواہیں اور مراعات سینیٹ کو بتانے سے انکار
-
شاہین آفریدی کی ٹیسٹ ٹیم سے چھٹی، سابق انگلش بولر بھی حیران
-
پاکستانی سکواڈ شاہی مہمان بنے گا، ٹیم بادشاہ چارلس سے ملاقات کرے گی
-
طویل زلفوں کو خیرباد، ایرنگ ہالینڈ کا نیا لُک سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.