سیرتِ اولیا کاملین پر عمل پیرا ہوکر نفرتوں کا خاتمہ کرینگے،پیر کمال سلطانی

ملک میں فرقہ واریت، انتہاپسندی کے خاتمے اور تعلیمات اولیا کاملین کو فروغ دیں گے،آصف رضا قادری

پیر 8 جون 2026 21:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جون2026ء) معروف صوفی بزرگ حضرت سیدنا عبداللہ شاہ غازی کی1296ویں سالانہ عرس کے موقع پر سجادہ نشین دربار سلطانی پیر کمال میاں جمیلی سلطانی،چیئرمین یونائیٹڈ مسلم فورم آصف رضا قادری. مسلم لیگ (ق) محمد صادق شیخ نے معزز شخصیات اور اراکین یونائیٹڈ مسلم فورم کے ہمراہ مزار شریف پر حاضری دیتے ہوئے پھول اور چادر پوشی کرنے کے بعد ملکی سلامتی و استحکام اور بالخصوص مظلوم فلسطینیوں کیلئے خصوصی دعائیں کرنے کے بعد میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا یہ ہم تمام عاشقان اولیا کو حضرت سیدنا عبداللہ شاہ غازی کے سالانہ عرس کی مبارکباد پیش کرتے ہیں، سیرت اولیا کاملین ہم سب کے لیے کامیابی کی ضمانت ہے، ہمیں عمل پیرا ہو کر نفرتوں کے خاتمے اور ملکی امن و استحکام کیلئے مل جل کر کام کرنا ہوگا تاکہ ہم سب بہتری کی جانب گامزن ہو سکیں. چیئرمین یونائیٹڈ مسلم فورم آصف رضا قادری نے حضرت سیدنا عبداللہ شاہ غازی کے سالانہ عرس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم یونائیٹڈ مسلم فورم کی جانب سے آج اس روحانی ہیڈکوارٹر سے امت مسلمہ کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ یہ ملک ہمارے اکابرین نے بنایا ہے وطن عزیز اپ کو بول رہی ہوں پاکستان فرقہ واریت اور انتہا پسندی کا متحمل نہیں ہو سکتا،وطن عزیز کے امن و استحکام کیلئے ضروری ہیکہ یہ ہم معاشرے میں تعلیمات اولیا کے حقیقی پیغام کو فروغ دیں اور اپنا مثبت کردار ادا کر کے وطن عزیز کی ترقی اور اس کے استحکام کیلئے بڑھ چڑھ کر اپنا کردار ادا کریں، اس موقع پر رہنما مسلم لیگ (ق) صادق شیخ نے بھی گفتگو کرتے ہوئے کہا اولیا کاملین نے معاشرے میں ظلم اور ناانصافی کے خاتمے کیلئے اپنے روحانی ایمانی اخلاقی کردار کے ذریعے لاکھوں بے نور دلوں کو اسلام کے نور سے منور کر کے معاشرے میں انقلاب برپا کیا،اولیائے کاملین نے اللہ تبارک و تعالی کی بارگاہ میں اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرکے دین اسلام کے عظیم پرچم کو سر بلند کیا،اج ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم مل جل کر اسلام اور ملک پاکستان کے لیے اپنا کردار ادا کریں،اس موقع پر قائد ملت اسلامیہ علامہ شاہ احمد نورانی صدیقی رحم اللہ تعالی علیہ کے مزار پر بھی فاتحہ خوانی اور دعائیں کی گئی اور ایڈمنسٹریٹر اوقاف محمد نجیب سے ملاقات کے موقع پر سالانہ عرس حضرت عبداللہ شاہ غازی رحم اللہ علیہ سے متعلق انتظامات کے حوالے سے تبادلہ خیال بھی کیا گیا،جبکہ اس موقع پر رہنما مسلم لیگ ق سید مشرف علی اور آراکین یونائیٹڈ مسلم رانا جاوید سیفی، سید رمیز رضا، محمد فیضان قادری، عثمان قادری، ملک فاروق قادری،منصور فاروقی، عمران قادری سمیت دیگر عہدیداران بھی موجود ہیں�

(جاری ہے)